بلاول کا میثاق جمہوریت کا اشارہ ،بھنور میں گھری(ن) لیگ نے رضامندی ظاہرکردی،حیرت انگیز پیش رفت

17  جولائی  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میثاق جمہوریت کی تجویز پربھنور میں گھری(ن) لیگ نے’’لبیک‘‘ کہہ دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان و سابق وزیرمملکت اطلاعات ونشریات کا کہنا ہے کہ جمہوری استحکام کیلئے ہر طرح کے ڈائیلاگ پر تیار ہیں، ہمارا مقصد شفاف الیکشن یقینی بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

نئے میثاقِ جمہوریت کا اشارہ د یا اور کہا کہ میثاق جمہوریت کیلئے وسیع تر اتفاق رائے ناگزیر ہے، قومی مفاد میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے درمیان مکالمہ ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ صرف پی پی اور ن لیگ کا مسئلہ نہیں بلکہ سب کا ہے۔ بلاول بھٹو کے بیان پر ن لیگ کا فوری جواب بھی آ گیا اور ان کی تجویز کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمہوری استحکام کیلئے ہر طرح کے ڈائیلاگ پر تیار ہیں، ہمارا مقصد شفاف الیکشن یقینی بنانا ہے۔ مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ چاہتے ہیں الیکشن کی شفافیت پر سوال نہ اٹھے۔یاد رہے کہ میثاق جمہوریت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کیلئے ہونا والا معاہدہ تھا جس پر 14 مئی 2006 کو لندن میں دستخط کیے گئے تھے۔ آٹھ صفحات پر مشتمل اس معاہدے میں سابق صدر پرویز مشرف کی حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی آئینی ترامیم کے بارے میں دونوں جماعتوں کے مشترکہ نکتہ نظر کو بیان کیا گیا۔  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میثاق جمہوریت کی تجویز پربھنور میں گھری(ن) لیگ نے’’لبیک‘‘ کہہ دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان و سابق وزیرمملکت اطلاعات ونشریات کا کہنا ہے کہ جمہوری استحکام کیلئے ہر طرح کے ڈائیلاگ پر تیار ہیں، ہمارا مقصد شفاف الیکشن یقینی بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…