سابق وزیر اعظم پاکستان میں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے امیدوارقومی اسمبلی پر قاتلانہ حملہ، کھلبلی مچ گئی

17  جولائی  2018

کامرہ کینٹ (نیوز ڈیسک)  سابق وزیر اعظم پاکستان میں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی سابق وفاقی وزیر پارلیمانی امورمسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی این اے55اٹک شیخ آفتاب احمد اورانکے بیٹے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی ون اٹک شیخ سلمان سرور پر الیکشن مہم کے دوران کامرہ سے اٹک جاتے ہوئے

قاتلانہ حملہ اندھا دھند فائرنگ ن لیگ کے دونوں امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی اور انکے قافلہ میں موجود افراد معجزانہ طور پر بچ گئے ملزمان فرار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقا ت شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق رات قریب بارہ بجے مسلم لیگ ن کے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی شیخ آفتاب احمد اور سلمان سرور گاؤں کامرہ سے اپنا انتخابی جلسہ کرنے کے بعد کارنر میٹنگ میں شرکت کیلئے کامرہ سے اٹک جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انکے قافلہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جو کہ گاڑی کو لگے جس سے دونوں باپ بیٹا جو کہ قومی وصوبائی اسمبلی کے اٹک سے امیدوار ہیں اور انکے قافلہ میں موجود تمام افراد معجزانہ طور پر بچ گئے اس واقعہ کی اطلا ع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ، ڈیس ایس پی اٹک پولیس کی بھاری نفری کے جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے ن لیگ کے امیدوار شیخ آفتاب احمد اور سلمان سرور کی خیریت دریافت کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دیں سابق وفاقی وزیر پارلیمانی امورمسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی این اے55اٹک شیخ آفتاب احمد اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی ون اٹک پر حملہ کی خبر سنتے ہی انکے سپوٹرز اور علاقہ عوام کی کثیر تعداد انکی رہائش گاہ پہنچ گئے اور اس حملہ پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…