ہارون بلور پر خودکش حملے کا مبینہ سہولت کار گرفتار ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات

17  جولائی  2018

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)اے این پی کے رہنما ہارون بلور پر خود کش حملے میں ملوث مبینہ سہولت کار گرفتار،خودکش حملہ آور کی دھماکے سے قبل ہوٹل میں رہائش کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ یکہ توت خود کش حملے کے بعد حسا س اداروں نے دھماکے کے مبینہ سہولت کار رحیم عرف ابو اخلاص نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو اخلاص نے ابتدائی تفتیش میں ابو حمام گروپ سے تعلق کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب خود کش حملہ آور کی دھماکے سے ایک رات قبل پشاور سٹی کے ایک ہوٹل میں رہائش پذیر ہونے کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حسا س اداروں کی جانب سے ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ تحویل میں لے لی گئی ہیں جس سے خود کش حملہ آور کی ہوٹل میں موجودگی اور رات گزارنے کے بارے میں جانچ پرتال کی جا رہی ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں ۔واضح رہے کہ اس حملے میں ہارون بلور سمیت 22افراد شہید ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…