چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں اب تک پاکستانیوں نے کتنی رقم جمع کرائی ہے؟ رقم اتنی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

16  جولائی  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں بڑھتی ہوئی پانی کی قلت کے باعث چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس لیتے ہوئے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم بنانے کے لیے فنڈ کے لیے اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دیا، جس میں سب سے پہلے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے پاکستانی عوام سے بھی اس فنڈ میں رقم جمع کرانے کی اپیل کی۔ جس کے جواب میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ایک ماہ کی تنخواہ اس فنڈ میں دینے کا اعلان کیا جبکہ پاک آرمی کے جوانوں اور افسران نے بھی اس میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا۔ یہاں تک کہ طالب علم بھی پیچھے نہ رہے۔ ڈیم بنانے کے لیے پاکستان کے معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی نے 15 لاکھ، حمزہ علی عباسی نے 3 لاکھ اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پندرہ لاکھ دینے کا اعلان کیا۔ اس فنڈ میں اب تک ساڑھے نو کروڑ روپے سے زائد کی رقم جمع ہو چکی ہے اس کے مکمل اعداد و شمار سپریم کورٹ نے اپنی ویب سائٹ پر دیے ہیں جن کے مطابق اس فنڈ کی مد میں اب تک 9 کروڑ 53 لاکھ 21 ہزار ایک سو 19 روپے جمع ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ماہرین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ڈیم بنانے کے لیے کم از کم 20 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔  پاکستان میں بڑھتی ہوئی پانی کی قلت کے باعث چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس لیتے ہوئے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم بنانے کے لیے فنڈ کے لیے اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دیا، جس میں سب سے پہلے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے پاکستانی عوام سے بھی اس فنڈ میں رقم جمع کرانے کی اپیل کی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…