نوازشریف کس سنگین ترین بیماری میں مبتلا ہیں؟شہباز شریف کا نگران حکومت کو خط ،بڑا مطالبہ کردیا

16  جولائی  2018

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف نے اپنے بھائی اور سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو جیل میں سہولیات دینے کیلئے نگران حکومت کو خط لکھ دیا۔ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں انہوں نے اپنے وکلاء سے جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی پر شکوہ کیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے نام خط لکھے ہیں جس میں نوازشریف کو سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف 3مرتبہ ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ نواز شریف کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں طبی معائنے اور ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو دل کا عارضہ ہے اس لیے ان کے ذاتی معالج کو تواتر کے ساتھ طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کا خط نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلی پنجاب کو پہنچا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنی ایک ٹوئٹ میں اڈیالہ جیل میں والد کے لئے مختص بیرک اور اس موجود غسل خانے کی صفائی ستھرائی پر اعتراض کیا تھا۔  محمد شہبازشریف نے اپنے بھائی اور سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو جیل میں سہولیات دینے کیلئے نگران حکومت کو خط لکھ دیا۔ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں انہوں نے اپنے وکلاء سے جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی پر شکوہ کیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے نام خط لکھے ہیں

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…