پاکستان کی تاریخ کا انتہائی خوفناک حادثہ، تیز رفتار ٹریلر نے سڑک کنارے کھڑی بس کا کچومر نکال دیا، متعدد مسافر لقمہ اجل بن گئے حادثہ اتنا خوفناک کہ لاشیں اور زخمی نکالنے کیلئے مشینری بلانا پڑ گئی

16  جولائی  2018

حیدر آباد(نیوز ڈیسک )صوبہ سندھ کے علاقے ہالہ کے قریب ٹریلر اور بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 18افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے،زخمیوںکو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیاگیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے ،اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب سے واپس حیدر آباد آنے والی بس کے ڈرائیور نے ٹائر پنکچر ہونے پر گاڑی کو سڑک کنارے کھڑا کررکھا تھاکہ تیز رفتار ٹریلر نے سامنے سے آکر ٹکر مار دی۔پولیس اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں کے مطابق خواتین اور بچوں

سمیت 15 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم کرین کی مدد سے گاڑی کے ملبے کو ہٹایا گیا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں میں اب بھی کچھ افراد کی حالت نازک ہے۔پولیس کے مطابق المناک حادثہ ہالہ کے قریب پیش آیا اور حادثے کا شکار ہونے الے سکرنڈ سے شادی کی تقریب میں شرکت کر کے آرہے تھے ۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…