علامہ اقبالؒ کے پوتے ولید اقبال کے بجائے عمران خان نے قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث امیدوار کو ٹکٹ دیدیا، یہ شخص کون ہے اور اس پر کتنی سنگین ایف آئی آرز کٹ چکی ہیں؟جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائینگے

16  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر دراڑوں نے پارٹی کی اندرونی حالت کھول کر رکھ دی، پڑھے لکھے اور اُجلے کردار کے مالک نوجوانوں کے بجائے الیکٹیبلز کے نام سنگین کریمنل ریکارڈ رکھنے والوں کو ٹکٹ دے دئیے گئے، حلقہ این اے 136لاہور سے ملک اسد علی کھوکھر ولد منظور کھوکھرکو ٹکٹ دیا گیا جو کہ 302اور 324کے پانچ پانچ مقدمات

سمیت کئی سنگین مقدمات کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اور ان کی جماعت تحریک انصاف کے تبدیلی کے دعوے ہوا ہو گئے۔ نوجوان اور باکردار قیادت کو آگے لانے کے اعلانات کرنیوالے عمران خان نے پڑھے لکھے اور اُجلے کردار کے مالک نوجوانوں کے بجائے الیکٹیبلز کےنام پر سنگین کریمنل ریکارڈ رکھنے والوں کو ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں جس کی ایک مثال حلقہ این اے 136لاہور سے ملک اسد علی کھوکھر ولد منظور کھوکھر ہیں جو سنگین ترین کریمنل ریکارڈ کے حامل ہیں۔ دوسری جانب عمران خان کی جانب سے پڑھے لکھے اور باکردار نوجوانوں اور سیاستدانوں کو نظر انداز کیا گیا ہے جس کی مثال لاہور سے علامہ اقبال ؒکے پوتےولید اقبال ہیں جن کو تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا تھا جس پر انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ تحریک انصاف نے حلقہ این اے 136لاہور سے ملک اسد علی کھوکھر کو ٹکٹ دیا ہے۔ ملک اسد علی کھوکھر کریمنل ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ ملک اسد علی کھوکھر کے خلاف 1997سے لیکر ابتک کئی سنگین مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ تھانہ چوہنگ ضلع لاہور میں ملک اسد علی کھوکھر کے خلاف تھانہ چوہنگ ضلع لاہور ایف آئی آر نمبر 265/97میں پاکستان پینل کوڈ میں دفعہ 324, 148, 149,کے تحت مقدمات درج ہیں ، اس کے علاوہ تھانہ چوہنگ ضلع لاہور ایف آئی آر نمبر 200/2001میں

دفعہ 324, 148, 149، تھانہ چوہنگ ضلع لاہور ایف آئی آر نمبر302/98میں دفعہ 324, 148, 149، تھانہ چوہنگ ضلع لاہور ایف آئی آر نمبر 133/99میں دفعہ 302, 148,149, 109، تھانہ چوہنگ ضلع لاہور ایف آئی آر نمبر 235/2000میں دفعہ 216، تھانہ چوہنگ ضلع لاہور میں ایف آئی آر نمبر 200/2001میں دفعہ 324, 148, 149، تھانہ اسلام پورہ ضلع لاہور

میں ایف آئی آر نمبر 931/05میں دفعہ 302,321,148,149,109، تھانہ اندہ ضلع لاہور میں ایف آئی آر نمبر 106/06میں دفعہ 302,148,149,109، تھانہ چوہنگ ضلع لاہور میں ایف آئی آر نمبر 445/06میں دفعہ 302,324,148,149,7-ATA، تھانہ چوہنگ ضلع لاہور میں ایک اور مقدمہ دفعہ 324,148, 149کے تحت درج ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…