ہم نے بہادر اور محب وطن پاکستانی کو کھو دیا ،مستونگ دھماکے میں سراج رئیسانی کی شہادت ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوٹوک اعلان کردیا

14  جولائی  2018

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی کو پاکستان کا سپاہی قرار دیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سراج رئیسانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

آرمی چیف نے سراج رئیسانی کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں مستونگ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔آرمی چیف نے سراج رئیسانی کو ’پاکستان کا سپاہی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید سراج رئیسانی پاکستان کے وہ سپاہی تھے جن کی شہادت سے ہم نے بہادر اور محب وطن پاکستانی کو کھو دیا ہے جسے ہمیشہ پاکستان کے لیے خدمات کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔آرمی چیف نے سراج رئیسانی کے خاندان کی تین نسلوں کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم نے ابھی تک امن کی منزل حاصل نہیں کی ہے لیکن ہم کامیابی سے اپنی منزل کے قریب ہوتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ہر صورت میں دشمن قوتوں کو شکست دینگے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز مستونگ میں ہونے والے خود کش حملے میں شہید افراد کی تعداد 150 سے زائد ہو چکی ہے ۔سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے نواب زادہ سراج رئیسانی کی نماز جنازہ موسیٰ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی میت کو تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔  چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی کو پاکستان کا سپاہی قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…