نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری امریکی ، برطانوی اور بھارتی میڈیا کی خصوصی کوریج ، کیا رپورٹ کرتے رہے؟

14  جولائی  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی لندن سے وطن واپسی کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کے ساتھ ساتھ امریکی، برطانوی اور بھارتی میڈیا کی جانب سے خصوصی کوریج کا سلسلہ جاری رہا۔ جمعہ کو بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان واپسی کے حوالے سے خصوصی رپورٹس شائع کی گئیں۔ امریکی میڈیا کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹس میں کہا گیا کہ

پاکستان کے 3مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم وطن واپس جا کر جیل کا سامنا کریں گے، ان کی وطن واپسی انتخابات سے قبل مسلم لیگی کارکنان کا حوصلہ بڑھا سکتی ہے، انتخابات سے چند روز قبل مسلم لیگ (ن)نے میڈیا کے ذریعے ایک اچھی خاصی توجہ حاصل کرلی ہے۔ برطانوی میڈیا خاص طور پر برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) کی جانب سے خاص طور پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس دینے کا سلسلہ جاری رہا ،پاکستان بھر میں خاص طور پر پنجاب میں مسلم لیگی کارکنوں کی سر گرمیوں کو خصوصی طور پر شائع کیا گیا، پرعزم مسلم لیگی کارکنان کی تصاویر کو شائع کیا گیا جو کہ کسی بھی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے اپنے قائد کے استقبال کیلئے لاہور ایئرپورٹ پر جانے کیلئے تیار تھے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے خصوصی اپ ڈیٹس کا سلسلہ جاری رہا، بھارتی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی 25جولائی کو ہونے والے انتخابات پر اچھا خاصا اثر ڈال سکتی ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…