میرے دل میں عمران خان کے لئے کوئی انتقامی کارروائی نہیں ،، کیا سیتا وائٹ کا مسئلہ نوازشریف نے پیدا کیا ، ریحام خان کا انٹرویو، بہت کچھ کہہ ڈالا

13  جولائی  2018

لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میرے دل میں عمران خان کے لئے کوئی انتقامی کارروائی نہیں ،ھرنے کے دوران میری اور عمران خان کے درمیان بات چیت بند ہوچکی تھی ، ہماری شادی کے وقت دھرنا فیل ہو چکا تھا، کیا نوازشریف نے عمران خان کی شادی کرائی ، کیا سیتا وائٹ کا مسئلہ نوازشریف نے پیدا کیا ،

عمران خان سے شادی کے موقع پر میرے ذہن میں طلاق کا کوئی خیال نہیں تھا۔وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہی تھیں ۔ ریحام خان نے کہا کہ مجھے اپنی پہلی طلاق کے موقع پر ہی اپنے بارے میں لکھ دینا چاہیے تھا، عمران خان کے ساتھ شادی ایک حادثہ تھی ، میرے دل میں عمران خان کے لئے کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہے ، عمران خان سے شادی کے موقع پر میرے ذہن میں طلاق کا کوئی خیال نہیں تھا، دھرنے کے دوران میری اور عمران خان کے درمیان بات چیت بند ہوچکی تھی ، ہماری شادی کے وقت دھرنا فیل ہو چکا تھا، میری اور عمران خان کی شادی کا اعلان 8جنوری کو ہوا تھا ، میں نے بچوں کو غلط اور صحیح کا فرق سمجھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گناہ کرنا جرم ہے ، گناہ کی نشاندہی کرنا جرم نہیں ہے ، میں نے بری بات کی نشاندہی کی ہے ، کسی عورت کے غلط کام کی نشاندہی نہ کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔ ریحام خان نے کہا کہ میں نے اپنی کتاب میں چند چیدہ چیدہ باتیں لکھی ہیں ، عمران خان سے بہت لوگ محبت کرتے ہیں ، میں نے کتاب میں سچ لکھا ہے اور میں اس کی ذمہ داری لیتی ہوں ، کیا نوازشریف نے عمران خان کی شادی کرائی ، کیا سیتا وائٹ کا مسئلہ نوازشریف نے پیدا کیا ، تحریک انصاف کے لوگ یہ تمام باتیں جانتے ہیں ، جتنا دیکھا ہے اس سے بہت کم بتایا ہے ، کتاب میں میں نے مہذب طریقے سے کچھ باتیں لکھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اللہ تعالیٰ کو جواب دینا ہے ، میں نے یہ کتاب عمران خان کے فالورز کے لئے نہیں لکھی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…