نجی میڈیکل کالجز میں داخلے ،چیف جسٹس نے دھماکہ خیز حکم جاری کردیا،مالکان کے منہ لٹک گئے

  جمعرات‬‮ 12 جولائی‬‮ 2018  |  16:54

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کور ٹ نے نجی میڈیکل کالجز کے داخلوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونی فارم پالیسی نہ ہونے تک داخلے بند رہیں گے۔سپریم کورٹ میں نجی میڈیکل کالجز فیس اسٹرکچر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ میڈیکل کالجز میں ایڈمیشن سسٹم کا مرکزی نظام بنانا ہے، موجودہ ایڈمیشن نظام میں سقم ہیں۔عدالت نے واضح کردیا ہے کہ میڈیکل کالجز میں فیس 8 لاکھ پچاس ہزار سے زائد نہیں ہوگی، ایڈمیشن فیس پر مناسب نفع ہونا چاہیے۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ

یہ عدالتی کارروائی کسی میڈیکل کالج کیخلاف نہیں، عوامی مفاد کے تحت اس کیس کو دیکھ رہے ہیں، ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے 745ملین روپے میڈیکل کالجز سے ریکور کرکے طالب علموں کو واپس کیے، ریکور کی گئی 745 ملین کی رقم گزشتہ سال فیس کی مد میں لی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں