(ن) لیگ کے اہم رہنما ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

11  جولائی  2018

سمبڑیال(نیوز ڈیسک) (ن) لیگی رہنما وسابق ناظم یوسی ساہووالہ اسلم چیمہ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ان حلقہ این اے76 بریگیڈئر (ر) اسلم گھمن ،حلقہ پی پی 44 چوہدی عظیم نوری گھمن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اس موقع پراوربعدازاں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے اورسمبڑیال ،ویرووالہ میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواران بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن اور چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا عوام تحریک انصاف کو بھر پورسپورٹ کریں اور 25جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگائیں نواز شریف ملک اور قوم کے لیے نہیں اپنے آپ کو بچانے کے لیے آرہا ہے یہ قوم کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں لیکن اب نواز شریف کا سرمہ نہیں بکنے والا پاکستانی قوم شیروالوں کی اصلیت جان گئی ہے ویسے بھی (ن) لیگ عملی طور پر ملک سے اپنا وجود کھو بیٹھی ہے اوراس کی قیادت خداکی پکڑ میں پوری طرح آچکی ہے اب ان کو جو ووٹ دینا چاہتے ہیں وہ بھی واپس آجائیں اورسچے کھرے جرات مند لیڈر عمران خان کا ساتھ دیں سمبڑیال والو ہمیں ووٹ دو اپنے شہر کو عزت دلائیں اوراپنی عزت بڑھائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عوام بلے پر مہر لگاکر پی ٹی آئی اورہمیں کامیاب بنائیں اورعمران خان کے نئے پاکستان جو ہم سب کا ایک پاکستان ہوگا کی تعمیر وتشکیل کے لیے ہاتھ مضبوط کریں پاکستان بچانا ہے توعمران خان کو لانا ہے یہی نعرہ سمبڑیال کی گلی کوچوں میں گونج رہا ہے جو عوام کی بدلی ہوئی سوچ کا عکاس ہے عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ ،گندگی اوربیماریاں والے نااہل سابق حکمرانوں کا یوم حساب آچکا ہے اب پی ٹی آئی کا منشور ہی روشن مضبوط خود مختار اورخوشحال مستقبل کی نوید ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…