کل کا دن پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اہمیت اختیار کرگیا، نوازشریف اور مریم نواز کی لندن سے لاہور آمد کیساتھ ہی مشکلات میں گھرے زرداری نے بھی دھماکہ خیز اعلان کردیا

11  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سا بق صدر آصف علی زرداری نے کل جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ان کی وکلاء ٹیم نے انہیں پیش نہ ہونے کا مشورہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک سپریم کورٹ ان کو ذاتی حیثیت میں طلب نہ کرے انہیں پیش نہیں ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 35ارب روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کل جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ۔تاہم انہوں نے بلاول ہاؤس لاہورمیں منی لانڈرنگ کیس سے متعلق اپنی وکلاء ٹیم جس میں اعتزاز احسن، فاروق ایچ نائیک اور لطیف کھوسہ شامل تھے مشاور ت کی جس پر ان کی وکلاء ٹیم نے انہیں یہ مشور رہ دیا کہ جب تک سپریم کورٹ ان کو ذاتی حیثیت میں طلب نہ کرے انہیں پیش نہیں ہونا چاہئے اور ان کی جگہ ان کی قانونی ٹیم سپر یم کو رٹ میں پیش ہو گی ۔علاو ازیں وکلاء ٹیم کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کو آصف زرداری اور فریال تالپور کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ،لیکن جب تک سپریم کورٹ سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا براہ راست حکم دے گی تو وہ پیش ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جاچکا ہے جس کے بعد دونوں کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہے۔ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…