نوازشریف اور مریم نواز کی منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم،لاہور ائیرپورٹ پہنچتے ہی دونوں کو کہاں منتقل کیا جائیگا؟چیئرمین نیب نے اعلان کردیا

11  جولائی  2018

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور کو سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کو لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز نے 13 جولائی کو وطن واپسی کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ نیب نے انہیں لاہور سے ہی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب لاہور کے ڈائریکٹر شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھا تھا جس میں نوازشریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ذرائع کا کہناہے کہ ڈی جی نیب لاہور کے خط کا چیئرمین نیب نے مثبت جواب دیا ہے اور نوازشریف، مریم نواز کی لاہور ائیرپورٹ سے اسلام آباد منتقلی کے لئے ہیلی کاپٹر فراہم کردیا گیاہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 11، مریم نواز کو 8اور ان کے شوہر محمد صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…