اگلا وزیر اعظم پاکستان کسے ہونا چاہئے؟ عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ، مستند شدہ ادارے نے سروے کے حیران کن نتائج جاری کردئیے

11  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینئن ریسرچ کے تازہ ترین سروے میں مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف ، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ گئے ۔ 47 فیصد لوگ شہباز شریف اور 44 فیصد عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اسی ادارے کے 2013 کے انتخابات سے قبل جاری کئے گئے سروے نتائج بھی کافی حد تک درست ثابت ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپیئنن ریسرچ نے رائے عامہ پر تازہ سروے کے نتائج جاری کر دیئے ہیں ۔ پورے پاکستان سے 3735 لوگوں سے امریکی کمپنی گلوبل سٹرٹیجک پارٹنر کے تعاون سے رائے لی گئی جس کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے عوامی مقبولیت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ سروے نتائج کے مطابق 47 فیصد لوگ شہباز شریف جبکہ 44 فیصد عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنے کے خواہشمند ہیں اسی سروے میں 57 فیصد عوام نے مسلم لیگ(ن) کی سابق وفاقی حکومت اور 69 فیصد نے شہباز شریف کی بطور وزیر اعلیٰ جبکہ 57 فیصد نے تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کو اچھا قرار دیا ہے ۔ سروے میں 50 فیصد افراد نے مسلم لیگ(ن)، 31 فیصد نے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا عندیہ دیا جبکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو 35 فیصد ، تحریک انصاف کو 18 فیصد اور مسلم لیگ(ن) کو 10 فیصد لوگ ووٹ دینے کو تیار ہیں ۔ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینیئن ریسرچ ایک مستند ادارہ ہے گزشتہ عام انتخابات سے قبل اس ادارے نے جو سروے نتائج جاری کئے تھے ان میں سے کافی حد تک نتائج درست ثابت ہوئے تھے ۔واضح رہے کہ عام انتخابات کیلئے پورے ملک میں پولنگ 25 جولائی کو ہوگی جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…