گرمی اور حبس سے پریشان پاکستانی تیار ہو جائیں تین چار روز بعد نہیں بلکہ بارشیں اب کب ہونگی؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری کیساتھ خطرناک انتباہ بھی جاری کر دیا

11  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ) خیبرپختونخواہ، پنجاب ، بلوچستان اور کراچی میں ہفتہ بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی، مون سون سسٹم کشمیر،بالائی پنجاب،،سنٹرل پنجاب،، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اورخیبر پختونخوا سمیت بلوچستان میں بھی بارشیں برسائے گا، محکمہ موسمیات نے نشیبی علاقوں اور شہروں میں سیلابوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے اتوار

کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور،، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،، مران ، کوہاٹ ڈویڑن) ، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں،، ڈی آئی خان ، ساہیوال، ملتان ڈویڑن میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتہ سے اتوار کے دوران سندھ اورشمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ جمعہ سے اتوار کے دوران : کشمیر، گوجرانوالہ، لاہور،، راولپنڈی، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ آج راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ، ہزارہ ، مالاکنڈ، پشاور،، مردان، کوہاٹ، ڈویژن، فاٹا ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اسلام آباد میں کہیں کہیں پرتیزہوائوں/آندھی اور گرج چمک کی ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہیگا۔ سخت گرمی اور حبس سے ستائے پاکستانیوں کو محکمہ موسمیات نے جہاں خوشخبری سنا ئی ہے وہیں شہروں اور نشیبی علاقوں میں سیلابوں کا بھی انتباہ جاری کیا ہے۔ ڈائریکٹر میٹ ڈاکٹر خالد محمود کے مطابق خیبرپختونخواہ، پنجاب ، بلوچستان اور کراچی میں ہفتہ بھر وقفے وقفے سے بارش ہو گی جبکہ مون سون سسٹم کشمیر،بالائی پنجاب،،سنٹرل پنجاب،، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اورخیبر پختونخوا سمیت بلوچستان میں بھی بارشیں برسائے گا۔

خالد محمود کا کہنا تھا کہ جس طرح کی بارش ہم توقع کررہے ہیں اس سے جو نشیبی علاقے ہیں اس میں پانی زیادہ آنے کے چانس ہیں۔ مون سون کے سیلابی ریلوں کی زیادہ ریل پیل اس مرتبہ شہروں میں ہوگی اور وجہ صرف ڈرینج کا ناقص نظام ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون کے زیر اثر علاقوں میں جمعرات سے اتوار کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔ مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگا ل سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہو گئی ہیں جن میں جمعرات سے تیزی / شدت آنے کا امکان ہے۔مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ سے متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…