کرپشن کا بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا،پنجاب پولیس کا ایس ایچ او کروڑ پتی نکلا، ڈرامائی انداز میں گرفتاری ،جانتے ہیں صرف لاہور شہر میں بیوی کے نام پر کتنی جائیداد بنا رکھی تھی؟حیرت سے آپ کی بھی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

10  جولائی  2018

لاہور(نیوز ڈیسک ) قومی احتساب بیورو (نیب)نے کارروائی کرتے ہوئے کرپشن کے الزام میں پنجاب پولیس کے ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا،نوید اعظم نے شہری سے 30 لاکھ روپے رشوت وصول کی اور غیر قانونی جائیدادیں بنائیں۔نیب لاہور نے تھانہ برکی کے ایس ایچ او نوید اعظم کو کرپشن  کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نوید اعظم نے غیر قانونی طور پر شہری ندیم احمد کو حبس بیجا میں رکھا اور رہائی کیلئےتیس لاکھ روپے بطور رشوت

وصول کیے۔ ملزم نے اپنی اہلیہ کے نام پر متعدد غیر قانونی جائیدادیں بھی بنائیں۔ادھر شہری ندیم احمد پر بھی عوام سے دھوکہ دہی کے زریعے کروڑوں روپے وصول کرنے کا الزام ہے جس کے خلاف نیب لاہور تحقیقات کر رہا ہے۔ ملزم ندیم احمد کے انکشافات پر ہی سابق ایس ایچ او کی گرفتاری عمل میں لائی گئی نیب حکام نے ملزم ایس ایچ او نوید اعظم کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا اور 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…