سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو تضحیک سے بچانے کیلئے فیس بک نے پاکستانی الیکشن سے متعلق اہم ترین اعلان کردیا

8  جولائی  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے پاکستان میں الیکشن سے پہلے اپنی سیکورٹی بہتر بنانے کا اعلان کر دیا۔اتوار کو پاکستان میں فیس بک کے نمائندے صارم عزیز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک پاکستان سمیت پوری دنیا میں انتخابات کی شفافیت کیلئے کام کر ر ہی ہے اور اس مقصد کیلئے بڑی تعداد میں ملازمین بھی بھرتی کئے ہیں۔فیس بک سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو تضحیک سے بچانے کیلئے بھرپور

اقدامات کر رہی ہے جب کہ جعلی فیس بک اکاونٹس اور بے بنیاد افواہیں ختم کرنے کیلئے بھی کام جاری ہے۔ صارم عزیز نے مزید کہا کہ فیس بک انتظامیہ پاکستان کے انتخابی سسٹم کو سمجھنے اور اس ضمن میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے الزامات کے بعد فیس بک انتظامیہ نے سیکورٹی الرٹ کے تحت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…