جرمن سفیر کراچی کی سڑک پر بیٹھے حجام سے متاثر بال کٹوائے ،پھر آئوں گا تو کیا کروں گا ؟جرمن سفیر کا ایسا اعلان جس نے سب کو حیران کر دیا تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

8  جولائی  2018

کراچی(این این آئی) پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر سڑک پر بیٹھے حجام سے بال کٹوا کر اسے سے بے حد متاثر ہوئے۔حال ہی میں مارٹن کوبلر نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک فٹ پاتھ پر موجود حجام محمد سے اپنے بال بھی کٹوائے۔انہوں نے بال کٹواتے وقت تصاویر بنوائیں اور ٹوئٹر پر شیئر کیں جس میں انہوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ٹوئٹ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے جرمن سفیر نے لکھا کہ کراچی کی گلیوں میں بال کٹوائے!!

حجام محمد سے مل کر اچھا لگا، وہ یہ کام کر کے اپنی بیوی اور 6 بچوں کی کفالت کرتا ہے، امید کرتا ہوں اپنے اگلے دورے پر اس سے پھر سے ملاقات ہوگی۔جرمن سفیر کی اعلیٰ ظرفی پر کئی صارفین نے ان کے عمل کو سراہا اور ان کو ایک فٹ پاتھ کے حجام سے بال کٹوانے پر خوب داد دی۔ایک صارف محمد حنیف کا کہنا تھا کہ یہ کافی زبردست بات ہے کہ جرمن سفیر نے ایک عالیشان دکان کے بجائے ایک سڑک پر غریب کی دکان پر جانے کو ترجیح دی۔ایسے ہی ایک اور صارف رضا نے ان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک مڈل کلاس بھی گلی کے حجام کے پاس نہیں جاتا ٗ آپ سیاستدانوں کے نسبت نچلے طبقے کے مسائل زیادہ بہتر جانتے ہوں گے، آپ واقعی انسانیت سے محبت کرنے والے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…