لندن فلیٹس بحق سرکارضبط کرنے کا فیصلہ، برطانوی حکومت نے بڑا سرپرائز دیدیا،کیا ہونے جا رہا ہے؟ شریف خاندان کے لندن میں موجود فلیٹس برطانوی حکومت قرق کرے گی یا نہیں؟بڑی خبر آگئی

7  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے میں احتساب عدالت نے شریف خاندان کے لندن میں موجود ایون فیلڈ فلیٹس بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا ہے ۔ حکومت پاکستان کیا عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کرا سکتی ہے اس حوالے سے نجی ٹی وی پروگرام میں مؤقر قومی اخبار کے لندن میں بیورو چیف وجاہت علی خان کا کہنا تھا کہ لندن میں نواز شریف خاندان کے فلیٹس کی ترقی کے بارے میں پاکستانی عدالت کے کسی فیصلے پر عملدرآمد ممکن نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومتوں کے معاملات ہیں ،

پاکستانی عدلیہ کے کسی فیصلے کی برطانیہ میں کوئی اہمیت نہیں۔ اگر اس طرح سے جائیدادیں قرق ہونے لگیں تو آدھے سے زیادہ برطانیہ خالی ہو جائے گا کیونکہ انگلینڈ میں روس، بھارت اور دیگر ممالک کے لوگوں کی ایسی بہت سے جائیدادیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ بھی اس قسم کا فیصلہ کر کے برطانیہ سے عملدرآمد کیلئے کہے تو ایسا ممکن نہیں ہو گا۔ اس سے پہلے ہم الطاف حسین کا معاملہ دیکھ چکے ہیں۔ ان پر قتل اور منی لانڈرنگ کے الزامات تھے مگر ان کے بارے میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…