عمران خان نے مجھے کتنی بڑی پیشکش کی ہے؟ چوہدری نثار کا حیرت انگیز انکشاف،بہت بڑا دعویٰ کردیا

6  جولائی  2018

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ کمزور آدمی ہوں اور اللہ اور اس کی مخلوق سے توقع ہے، کسی تیس مارخان کو سلام نہیں کرتا۔راولپنڈی کے علاقے چک جلال دین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے اعلان کیا چوہدری نثار آئے جتنے مرضی چاہے ٹکٹ لے لے،

چیئرمین پی ٹی آئی کی بار بارپیشکش کے باوجود میں نے فیصلہ کیا تھا کہ کسی سیاسی جماعت کا ٹکٹ نہیں لینا صرف مخلوق خدا کا ٹکٹ لینا ہے، میڈیا کے ذریعے کہتا ہوں کمزور آدمی ہوں، اللہ اور اس کی مخلوق سے توقع ہے اور کسی تیس مار خان کو سلام نہیں کرتا۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں ہوائی باتیں نہیں کرتا، مجھے کوئی غم نہیں کہ 25 جولائی کو عوام کیا فیصلہ کریں گے، لیکن انتخابات کے روز پتہ چل جائے گا کہ ن لیگ ،پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی یا عوام کا ٹکٹ بھاری ہے ، چک جلال دین کیلوگوں کوسلام پیش کرتا ہوں یہاں غریب عوام بستے ہیں میں نے چند مہینوں میں کروڑوں روپے 2 یونین کونسلزکو دیئے لیکن اتنے پیسے دینے کے باوجود بھی متعدد علاقے پانی سے محروم ہیں اس لئے ہمیں بہت سے کام کرنے ہیں اور مل کر علاقے کو ترقی یافتہ بنانا ہے، علاقے کی ترقی چاہتے ہو تو ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر مل کر چلو۔  چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ کمزور آدمی ہوں اور اللہ اور اس کی مخلوق سے توقع ہے، کسی تیس مارخان کو سلام نہیں کرتا۔راولپنڈی کے علاقے چک جلال دین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے اعلان کیا چوہدری نثار آئے جتنے مرضی چاہے ٹکٹ لے لے، چیئرمین پی ٹی آئی کی بار بارپیشکش کے باوجود میں نے فیصلہ کیا تھا کہ کسی سیاسی جماعت کا ٹکٹ نہیں لینا صرف مخلوق خدا کا ٹکٹ لینا ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…