نوازشریف اور مریم نواز کو پاکستان آتے ہی گرفتار کرلیا جائیگا اور پھر اس کے بعد۔۔۔! بڑے فیصلے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، ن لیگی رہنماؤں کے ہوش ہی اُڑ گئے

6  جولائی  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) ذرائع نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو پاکستان آتے ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی ہوائی اڈے پر گرفتاری کی ہدایت دے دی گئی ہے جبکہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کیلئے خیبر پختونخوا پولیس سے رابطہ کیاجائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لیے احتساب عدالت سے وارنٹ حاصل کرے گی جس کے بعدکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، اس حوالے سے نیب نے ایون فیلڈ فیصلے کی تصدیق شدہ نقل حاصل کرلی ہے۔خیال رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 برس، مریم نواز کو 8 برس اور کیپٹن ریٹائرڈ کو 1 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔احتساب عدالت کا ایون فیلڈ ریفرنس پر فیصلہ 174 صفحات پرمشتمل ہے۔ فیصلے کے مطابق ملزمان کو فرد جرم میں شامل نیب آرڈیننس کی سیکشن 9اے فائیو کے تحت سزا سنائی گئی۔نیب آرڈیننس کی سیکشن 9 اے فائیو زیرکفالت افراد یا بے نامی دار کے نام جائیداد بنانے سے متعلق ہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق نوازشریف سمیت تمام ملزمان کو کرپشن کے پیسے سے جائیداد بنانے کے الزام سیبری کیا گیا ہے۔عدالت نے ملزمان کیخلاف فرد جرم میں لگائی نیب آرڈیننس کی سیکشن 9اے فور سے بری کیا ہے۔عدالتی فیصلے میں حکم دیا گیا کہ حسن اور حسین مفرور ہیں انہیں اشتہاری ملزم قرار دیا جائے جب کہ عدالت نے دونوں کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ٗجب فیصلہ سنایا گیا تو نواز شریف اور مریم نواز لندن میں موجود تھے جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر مانسہرہ میں اپنی انتخابی مہم چلارہے تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…