نواز شریف، مریم نواز کے خلاف فیصلہ آگیا تو کیا ہوا؟10 روز کے اندر اندر جواب میں کیا کچھ کرسکتے ہیں؟معروف قانون دان عرفان قادر کے انکشافات

6  جولائی  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو سزائیں سنانے پر رد عمل دیتے ہوئے سینئر وکیل اور سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ اس فیصلے پر 10 دن میں اپیل کرسکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو اگر وطن واپسی پر گرفتار کرنا چاہیں تو کیا جاسکتا ہے لیکن اگر وہ واپس نہیں آئے تو انہیں دیگر طریقوں سے بلانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے عدالت کی جانب سے فیصلے کو مسلسل مؤخر کرنے پر کہا کہ

یہ عمل انتہائی غیر معمولی تھا، اس کے علاوہ سپریم کورٹ کی جانب سے نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا کہنا بھی غیر معمولی تھا۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ بہت تنازعات کا شکار ہوا اور اس پر تنازع کھڑا ہوگا کیونکہ اس کیس میں نواز شریف کے وکلاء کی جانب سے بھی اس طرح کے دلائل نہیں دیے گئے جو دینے چاہیے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس ریفرنس کے دوران سارا عمل قانون اور آئین سے مبرہ تھا اور یہ فیصلہ تنازع کا شکار ہوا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ کہنا نواز شریف کے وکلاء کمزور تھے یہ بات غلط ہے اور میں اسے ماننے کو تیار نہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…