میرے موبائل پر اب۔۔۔!!! عائشہ گلالئی نے عمران خان پر ایک اور سنگین الزام لگا دیا،نیا پنڈورا باکس کھل گیا

3  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی کے لوگ مجھے اور میری جماعت کے امیدواروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں،جب سے پارٹی بنی ہے تب سے ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں ،ہمارے لوگ جو دفتر کھولتے ہیں ان کو بھی وہاں مارنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں ،تحریک انصاف نیازی گروپ یہ کام کر رہا ہے پھر بھی ہم ڈرنے والے نہیں۔

منگل کو الیکشن کمیشن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ ہماری پارٹی نے انتخابات کے لئے پورے ملک سے 16امیدوار کھڑے کئے ہیں ،عمران نیازی کے مقابلے میں این اے 131 سے مظفر بھٹی کو کھڑا کیا گیا ہے ،وہاں زبردست مقابلہ ہو گا ،چار حلقوں سے میں خود الیکشن لڑ رہی ہوں ، دو حلقوں سے خواجہ سراؤں کو ٹکٹ دیئے ہیں این اے 142سے ارسلان نایاب جبکہ جہلم کے حلقہ پی پی 26سے مجاہد محمود کو ٹکٹ دیئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ میری جماعت کے امیدواروں کو دھمکیاں مل رہی ہیں ،میرے موبائل پر بھی مجھے دھمکیاں ملی ہیں ،دھمکیاں عمران خان نیازی کے لوگوں نے ہمیں دیں ہیں ،قوم دیکھ لے اس قسم کے لوگ جو غنڈہ گردی کر تے ہیں جو صحافیوں کو مارتے ہیں،جو خواتین کو گالیاں دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب سے پارٹی بنی ہے تب سے ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں ،ہمارے لوگ جو دفتر کھولتے ہیں ان کو بھی وہاں مارنے کے لئے پہنچ جاتے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف نیازی گروپ یہ کام کر رہا ہے پھر بھی ہم ڈرنے والے نہیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…