محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی،بارشیں برسانے والا نیا سلسلہ کب پاکستان میں داخل ہورہاہے؟ کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟تفصیلات جاری

1  جولائی  2018

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تین روز کی بارشوں کے بعد مون سون کا سلسلہ کمزور ہو گیا ہے، ماہرین موسمیات نے اگلے ہفتے سے بارشوں کے ایک نئے سلسلے کی نوید سنا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق تین روز کے بعد سورج نے بالآخر مکھڑا دکھا دیا، بارشوں کا سلسلہ رک گیا اور موسم میں کچھ تلخی بھی آگئی،

شہریوں کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے میں بارشوں کی وجہ سے ساون سے پہلے ہی ساون کا مزا آگیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ تین روز تو موسم بہت اچھا رہا، بڑا مزہ آیا دعا ہے کہ ہمیشہ ایسا موسم ہی رہے۔دوسری طرف ماہرین موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا ایک نیا سلسلہ پیر کی شام پاکستان میں داخل ہوجائے گا، جس کی وجہ سے پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ابر کرم برسے گا، چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے کہا کہ ابھی تو مون سون کا سلسلہ کمزور پڑ گیا ہے، اگلا سلسلہ 2 یا 3 جولائی سے شروع ہوسکتا ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارشیں ہوئیں، سب سے زیادہ بارش ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک سو چوالیس ملی میٹرز ریکارڈ کی گئی، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن پندرہ ستمبر تک جاری رہے گا اور بارشوں کے سلسلے آتے رہیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تین روز کی بارشوں کے بعد مون سون کا سلسلہ کمزور ہو گیا ہے، ماہرین موسمیات نے اگلے ہفتے سے بارشوں کے ایک نئے سلسلے کی نوید سنا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق تین روز کے بعد سورج نے بالآخر مکھڑا دکھا دیا، بارشوں کا سلسلہ رک گیا اور موسم میں کچھ تلخی بھی آگئی، شہریوں کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے میں بارشوں کی وجہ سے ساون سے پہلے ہی ساون کا مزا آگیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ تین روز تو موسم بہت اچھا رہا، بڑا مزہ آیا دعا ہے کہ ہمیشہ ایسا موسم ہی رہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…