تحریک انصاف کو کیوں چھوڑا؟ نواز شریف کے بعد ن لیگ کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں کس کی ہیں؟ چوہدری نثار نے پارٹی کے لیے کیا کیا؟ جاوید ہاشمی کا تہلکہ خیز بیان

29  جون‬‮  2018

ملتان (نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو چھوڑنے کا مقصد اسے ختم کرنا نہیں تھا بلکہ مسلم لیگ کبھی دل سے گئی ہی نہیں تھی، مسلم لیگ میں نواز شریف کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں میری تھیں ،چودھری نثار کی مجھ سے زیادہ قربانیاں نہیں رہیں،

عوام جس طرح انتخابی مہم کرنیوالوں کیساتھ برتاؤ کررہے ہیں یہی اصل احتساب ہے۔اپنے ایک بیان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں11حلقوں سے ایم این اے بن چکاہوں،ہمیشہ قومی سیاست کی،میری کوئی آف شورکمپنی ہے اور نہ ہی میں نے بینک سے قرضہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں 7سال سے فالج سے لڑرہاہوں لیکن اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صرف 2پارٹیوں میں شمولیت اختیار کی،پارٹیوں کو کبھی مشکل میں نہیں چھوڑا۔ انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کو چھوڑنے کا مقصد اسے ختم کرنا نہیں تھا بلکہ میرے دل سے کبھی مسلم لیگ گئی ہی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ میں نواز شریف کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں میری تھیں ،پارٹی میں چودھری نثارکی مجھ سے زیادہ قربانیاں نہیں رہیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ انتخابی سیاست سے باہر جارہا ہوں،عوام جس طرح انتخابی مہم کرنیوالوں کیساتھ برتاؤکررہے ہیں،اصل احتساب یہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کروں گا کیونکہ مسلم لیگ (ن)کیلئے مشکلات بڑھا دی گئی ہیں حالانکہ لیگ (ن) نے دہشت گردی ختم کی اور بہت سے ترقیاتی کام کئے ہیں ۔ جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو چھوڑنے کا مقصد اسے ختم کرنا نہیں تھا بلکہ مسلم لیگ کبھی دل سے گئی ہی نہیں تھی، مسلم لیگ میں نواز شریف کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں میری تھیں ،چودھری نثار کی مجھ سے زیادہ قربانیاں نہیں رہیں،عوام جس طرح انتخابی مہم کرنیوالوں کیساتھ برتاؤ کررہے ہیں یہی اصل احتساب ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…