’’انتخابات میں دھاندلی کرنا مشکل ہی نہیں اب ناممکن‘‘ نادرا نے ایسی حیرت انگیزچیز تیار کرلی جس کا ہر پاکستانی کو بے صبری سے انتظار تھا

28  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نادرا نے عام انتخابات 2018 میں دھاندلی روکنے کے لئے نیا ڈیجیٹل طریقہ ڈھونڈ نکالا جسکے باعث اب دھاندلی مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوجائیگا۔تفصیلات کے مطابق نادرا نے عام انتخابات 2018 میں دھاندلی روکنے کے لئے الیکشن کمیشن کو موبائل اپیلی کیشن بنا کر دے دی ہے۔

یہ ایپ تمام پریذائیڈنگ افسران کے موبائل فونز میں ہو گی جس کی مدد سے وہ انتخابی نتائج کے حوالے سے تمام ڈیٹا فی الفور براہ راست الیکشن کمیشن کو منتقل کر دیں گے۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق اس سسٹم سے فارم 14 میں ردوبدل ممکن نہیں ہو سکے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ فارم 14 میں پارٹیوں کے امیدواروں اور نتائج کی تفصیلات ہوتی ہیں۔ فارم 14 پر یہ بھی لکھا ہوتا ہے کہ کس امیدوار کو کتنے ووٹ پڑے، کتنے مسترد ہوئے اور کتنے منسوخ ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ نادرا کی اس موبائل ایپ کے ذریعے پولنگ ختم ہونے کے 1 سے 2 گھنٹے کے اندر ہر پولنگ سٹیشن اپنا رزلٹ الیکشن کمیشن کو بھیج دے گا جس کے بعد رزلٹ کی کاپی ریٹرننگ افسر کو بھجوائی جائے گی۔ موبائل ایپ کی وجہ سے پریذائیڈنگ افسر کی طرف سے ریٹرننگ افسر کو بھیجے گئے نتائج میں ردوبدل نہیں ہو سکے گا اور اگر کہیں ردوبدل ہوا تو فوری پتہ چل سکے گا کہ یہ کس نے کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نادرا نے پنجاب سمیت ملک بھر میں پریذائیڈنگ افسروں کو ٹریننگ دینا شروع کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ موبائل فونز میں ایپس کو چلانے کے لئے نیٹ ورک سے منسلک رکھنے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہو گی۔الیکشن کمیشن کی طرف سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایسے علاقے جہاں انٹرنیٹ کے حوالے سے مشکلات درپیش آ سکتی ہیں، وہاں ان کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…