دنیا کی طاقتور افواج کی 17 سال جنگ بھی افغان مسئلہ حل نہکر سکی پاکستان نے افغانستان میں امن کا حل بتاتے ہوئے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

27  جون‬‮  2018

نیو یارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دنیا کی طاقتور افواج کی 17 سال جنگ بھی افغان مسئلہ حل نہیں کر سکی‘ افغانستان میں امن کا راستہ سخت لیکن قابل عمل ہے‘ افغانستان میں حالیہ پیشرفت سے امن و سلامتی کے امکانات روشن ہو گئے ‘طالبان کی قیادت میں سیاسی حل کیلئے بات چیت پر کافی ہم آہنگی ہے۔ پاکستان کی اقوام متحدہ میں سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں حالیہ پیشرفت

سے امن و سلامتی کے امکانات روشن ہو گئے کیونکہ عیدالفطر پر تین روزہ سیز فائر سے جنگ میں 17 سال بعد غیر متوقع ٹھہراؤ آیا ہے جب کہ چند دن کے لئے جنگ بندی سے بھی امید اور مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ طالبان کی قیادت میں سیاسی حل کیلئے بات چیت پر کافی ہم آہنگی ہے۔ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان میں پائیدارامن کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔ اشرف غنی اور امریکی وزیر خارجہ نے طالبان سے غیر ملکی افواج کے معاملے پر مذاکرات کا اشارہ دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…