شیخ رشید کا انتخابی نشان بدلنے پر غور،قلم دوات‘کی جگہ اب کون سا انتخابی نشان لینے کا سوچ رہے ہیں؟ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں پرحمایت کردی،حیرت انگیز انکشاف

24  جون‬‮  2018

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) مخالفین پر سیاسی تیر برسانے والے پنڈی بوائے شیخ رشید کو موٹر سائیکل کی سواری بھا گئی اورقلم دوات‘کی جگہ ’موٹرسائیکل‘ کا انتخابی نشان لینے کا سوچنے لگے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ رشید اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اپنے حلقے میں نکلے اور ناشتے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں قلم دوات کی جگہ موٹرسائیکل کا انتخابی نشان لے لوں۔

انہوں نے آخری دس روز موٹرسائیکل پر انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے انتخابات میں ریکارڈ ووٹ لینے اور چوروں اور ڈاکوؤں سے لوٹی دولت واپس لانے کا بھی دعویٰ کرڈالا۔شیخ رشید نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں ہمیں الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے۔یاد رہے کہ شیخ رشید قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور 62 راولپنڈی سے انتخاب لڑیں گے جنہیں تحریک انصاف کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور ان دونوں نشستوں پر پی ٹی آئی نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا۔این اے 60 میں شیخ رشید کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حنیف عباسی جبکہ این اے 62 میں بیرسٹر دانیال چوہدری سے ہوگا جو سینیٹر تنویر چوہدری کے صاحبزادے ہیں ٗنئی حلقہ بندیوں سے پہلے این اے 60 کا حلقہ این اے 55 تھا جہاں گزشتہ انتخابات میں شیخ رشید نے (ن) لیگی امیدوار شکیل اعوان کو شکست دی تھی۔  مخالفین پر سیاسی تیر برسانے والے پنڈی بوائے شیخ رشید کو موٹر سائیکل کی سواری بھا گئی اورقلم دوات‘کی جگہ ’موٹرسائیکل‘ کا انتخابی نشان لینے کا سوچنے لگے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ رشید اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اپنے حلقے میں نکلے اور ناشتے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں قلم دوات کی جگہ موٹرسائیکل کا انتخابی نشان لے لوں۔انہوں نے آخری دس روز موٹرسائیکل پر انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…