8 سال قبل انتقال کر جانے والا الیکشن لڑیگا ،حاجی ذاکر نے مرنے کا ڈرامہ کیوں رچایا،اب کیسے زندہ ہوگیا؟حیران کن انکشاف

24  جون‬‮  2018

ٹھٹھہ(مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے کیلئے8 سال قبل انتقال کر جانے والا شخص حاجی ذاکر حسین کلاتری دوبارہ زندہ ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حاجی ذاکر نے120 گز کا پلاٹ جعلی دستاویزات پر فروخت کیا تھا۔ وہ کراچی کے تھانہ نارتھ ناظم آباد میں درج فراڈ کے مقدمے میں ملوث تھا۔ جس سے جان چھڑانے کے لیے اس نے اثر و رسوخ استعمال کر کے ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل میرپور بٹھورو کی یونین کونسل دریا خان سوہو سے فوتی سرٹیفکیٹ جاری کرایا۔

جس کی بنیاد پراس کی مقدمے سے جان چھوٹی۔میڈیا نے حاجی ذاکرحسین کلاتری کے انتقال کے حوالے سے جاری سرٹیفکیٹ کی کاپی بھی حاصل کر لی جس میں واضح طور پر انتقال کر جانے والے کے کالم میں حاجی ذاکرحسین کلاتری کا نام اور شناختی کارڈ نمبر دیکھا گیاسرٹیفکیٹ میں اس کے انتقال کی تصدیق کرنے والے دو گواہان کے نام بھی تحریر ہیں۔ حاجی ذاکر عام انتخابات میں پی ایس 78سے آزاد امیدوار بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…