نئی تاریخ رقم ،پہلی بار ملک میں ووٹرز آبادی کے 50 فیصد سے زائد ہوگئے،سب سے زیادہ اور سب سے کم ووٹر کس علاقے میں ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

23  جون‬‮  2018

کراچی (آئی این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں اضلاع کے حساب سے ووٹرز کی تازہ ترین فہرست جاری کی ہے جسکے مطابق ملک بھر میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز ہیں۔ سندھ میں آبادی کے مقابلے میں سب سے کم ووٹرز تھر پار کر میں ہیں جو تقریباً 35 فیصد ہیں جبکہ سب سے زیادہ ووٹرز (تقریباً 63 فیصد) کراچی کے ضلع وسطی میں ہیں۔

چھٹی مردم شماری 2017 کے مطابق پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار 520 ہے۔ ان میں 51 فیصد ووٹرز ہیں۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ووٹرز نے آبادی کے مقابلے میں 50 فیصد کی حد عبور کی ہے۔ 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 263 ووٹرز مرد اور 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 146 خواتین ہیں۔پنجاب میں 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 870 میں سے 3 کروڑ 36 لاکھ 79 ہزار 993 مرد اور 2 کروڑ 69 لاکھ 92 ہزار 877 خواتین، سندھ میں 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 میں سے ایک کروڑ 24 لاکھ 36 ہزار 844 مرد اور 99 لاکھ 54 ہزار 400 خواتین، خیبر پختونخوا میں ایک کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار 299 میں سے 87 لاکھ 5ہزار 831 مرد اور 66 لاکھ 10 ہزار 468 خواتین، بلوچستان میں 42 لاکھ 99 ہزار 494 میں سے 24 لاکھ 86 ہزار 330 مرد اور 18 لاکھ 13 ہزار 264 خواتین، فاٹا میں 25 لاکھ 10ہزار 154 میں سے 15 لاکھ 7 ہزار 902 مرد اور 10 لاکھ 2 ہزار 252 خواتین اور اسلام آباد میں 7 لاکھ 65 ہزار 348 میں سے 4 لاکھ 7 ہزار 463 مرد اور 3 لاکھ 57 ہزار 885 خواتین ووٹرز ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…