یہ بالکل بھول جائیں کہ کسی سے ڈرتے ہیں یا کسی سے خوف میں ہیں، ہم مقابلہ کرناجانتے ہیں،شاہ محمودقریشی کے الزامات کے بعد جہانگیر ترین بھی مشتعل،بڑا اعلان کردیا

23  جون‬‮  2018

لودھراں(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہیکہ کسی سے ڈرتے ہیں نہ خوف میں ہیں ہم مقابلہ کرنا جانتے ہیں اور مجبوری ہے کہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود اور جہانگیر ترین کے درمیان لفظی جنگ ہوئی، شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایسے شخص سیکوئی مقابلہ نہیں جو الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا ۔

لودھراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر کوئی بات نہیں کروں گا ٗغیر مناسب بات ہے کہ میں شاہ محمود کی بات پر کمنٹ کروں ٗپریس کانفرنس کے ذریعے پی ٹی آئی کے کسی بھی لیڈر کی ایسی بات نہیں ہونی چاہیے، تحریک انصاف میں ایسی باتیں نہیں کی جاسکتیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپس کی لڑائیاں منظرعام پرنہیں آنی چاہئیں اور بندکمرے میں فیصلہ کرناچاہیے، آپس کی بات میڈیا میں کرنا غیرمناسب ہے ٗیہ بالکل بھول جائیں کہ کسی سے ڈرتے ہیں یا کسی سے خوف میں ہیں، ہم مقابلہ کرناجانتے ہیں، میں جرات مندانہ فیصلے کرتا ہوں، سیاست میں ڈیڈلاک ہوتے ہیں، ٹوٹے بھی ہیں چیزیں بنتی اور بگڑتی بھی ہیں۔جہانگیر ترین نے کہاکہ کوئی نہیں کہہ سکتاکہ میں اپنی ذات کیلئے کوشش کررہا ہوں، میں اور میرا بیٹا الیکشن نہیں لڑرہے، میری اور میرے بیٹے کی مجبوری ہے کہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، میرا بیٹا برطانیہ میں آج بھی امتحان دے رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے لیے عمران خان کا نظریہ پہلے اور ذات بعد میں ہے، نئے پاکستان کیلئے عمران خان کا وزیراعظم بننا لازم ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ٹکٹوں کافیصلہ کرلیاجائے گا، میری اور خان صاحب کی کوشش ہے کہ صرف انہیں ٹکٹ دیاجائے جو حلقہ جیت سکیں کیونکہ ہم نے حلقے نہ جیتے تو عمران خان وزیراعظم نہیں بنیں گے، ہمیں انہیں ٹکٹ دینے ہیں جوبقول عمران خان الیکشن کی سائنس جانتے ہیں۔جہانگیر ترین نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اور وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…