پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم ، تحریک انصاف کے رہنما اور علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال نے لاہور سے کپتان کو بڑا جھٹکا دیدیا، ٹکٹ نہ ملنے پر دھماکہ خیز اعلان کر دیا

23  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعات سامنے آنے لگ گئے، لاہور اب خاموش نہیں رہے گا،شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے پوتے ولید اقبال نے قیادت کے فیصلوں پر آواز اٹھانے کا اعلان کر دیا، ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ کے پوتے ولید اقبال بھی ٹکٹوں کی تقسیم پر قیادت کے فیصلوں پر کھل کر سامنے آگئے ہیں ۔ ولید اقبال نے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا

کہ لاہور اب خاموش نہیں رہے گا۔ ایسے افراد کو ٹکٹ دئیے گئے ہیں جن کو کبھی نہیں دیکھا اور نہ سنا۔ ولید اقبال نے اس موقع پر ٹکٹوں کی تقسیم پر قیادت کے فیصلوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود کہہ چکے ہیں کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں عجلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ولید اقبال کے تحفظات ہیں ۔خیال رہے کہ ولید اقبال نےپارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…