صحافی ماروی سرمد کے گھر میں انوکھی نقب زنی، چوروں نے زیورات اور سونے کو ہاتھ تک نہ لگایا اور کیا کچھ لے گئے؟ حیرت انگیز انکشافات

22  جون‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں معروف صحافی ماروی سرمد کے گھر میں ان کی غیر موجودگی میں مبینہ طور پر نقب زنی کا واقعہ پیش آیا اور ان کے لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیا غائب کردی گئیں۔ماروی سرمد کے خاوند منظور سرمد نے ٹویٹر پر واقعہ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ

ہم لاہور میں عید منانے کے بعد واپس آئے تو گھر کی تلاشی لی جاچکی تھی، لیپ ٹاپ اور گھر میں موجود دیگر قیمتی اشیا غائب تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ماروی سرمد کے گھر سے دو لیپ ٹاپ، ایک اسمارٹ فون، گھر والوں کے پاسپورٹس اور دیگر سفری دستاویزات کو غائب کردیا گیا ۔خیال رہے ماروی سرمد مذکورہ اخبار سے منسلک ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں حیرت انگیز طور پر ماروی سرمد کے زیورات جس میں ایک سونے کی انگوٹھی اور دو چوڑیوں کو چھوا بھی نہیں گیا۔ماروی سرمد کے مطابق نقب زن’ پرانے پاسپورٹس سے جڑے نئے پاسپورٹ کو الگ کر کے لے گئے ہیں جو کارآمد تھا جبکہ پرانے پاسپورٹس کو چھوڑ دیا گیا ہے۔صحافی رضا رومی نے ٹویٹر میں تصویر بھی جاری کی اور کہا کہ ہر ایک چیز کو چھان لیا گیا لیکن چور صرف لیپ ٹاپ، ایک اسمارٹ فون اور سفری دستاویزات لے گئے۔ماروی سرمد کے گھر میں نقب زنی کے واقعے کی مذمت صحافیوں، انسانی حقوق کے اداروں اور پاکستان کے دیگر شخصیات کی جانب سے کی گئی۔ فی ماروی سرمد کے گھر میں ان کی غیر موجودگی میں مبینہ طور پر نقب زنی کا واقعہ پیش آیا اور ان کے لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیا غائب کردی گئیں۔ماروی سرمد کے خاوند منظور سرمد نے ٹویٹر پر واقعہ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاہور میں عید منانے کے بعد واپس آئے تو گھر کی تلاشی لی جاچکی تھی، لیپ ٹاپ اور گھر میں موجود دیگر قیمتی اشیا غائب تھیں۔

 

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…