این اے 59، پی پی 10اور 12سے کیا چوہدری نثار الیکشن لڑ سکیں گے بڑا فیصلہ سنا دیا گیا، ن لیگ کیلئے بڑی خبر

22  جون‬‮  2018

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) ہائی کورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف درخواستیں مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر حملے میں چوہدری نثار کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کئے گئے ۔ جمعہ کو ہائی کورٹ کے جسٹس عباد الرحمان لودھی پر مشتمل اپیلیٹ ٹریبونل نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار

کے این اے 59، پی پی 10 اور پی پی 12 سے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ٹریبونل کے روبرو درخواست گزار شاہد اورکزئی نے موقف اختیار کیا کہ بحیثیت وزیر اعظم نواز شریف کے دوسرے دور میں سپریم کورٹ پر حملہ ہوا تھا اور اس وقت چوہدری نثار بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے، اس کے علاوہ ٹریبونل میں جمع کرایا گیا بیان حلفی بھی نامکمل ہے۔ اس لئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد ٹریبونل نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ پر حملے میں چوہدری نثار کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کئے۔ اس کے علاوہ ان کی جانب سے جمع کرایا گیا بیان حلفی بھی مکمل ہے۔ اس لئے درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔ہائی کورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف درخواستیں مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر حملے میں چوہدری نثار کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کئے گئے ۔ ٹریبونل کے روبرو درخواست گزار شاہد اورکزئی نے موقف اختیار کیا تھا کہ بحیثیت وزیر اعظم نواز شریف کے دوسرے دور میں سپریم کورٹ پر حملہ ہوا تھا اور اس وقت چوہدری نثار بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے، اس کے علاوہ ٹریبونل میں جمع کرایا گیا بیان حلفی بھی نامکمل ہے۔ اس لئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔دوسری جانب اپیلیٹ ٹریبونل نے این اے 64 جہلم سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف درخواست پر بھی ہفتے کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…