نصرت شہباز شوہر سے بھی زیادہ امیر نکلیں شہباز شریف کی اہلیہ کتنے کروڑ کی مالک ہیں؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

21  جون‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف صرف ایک کروڑ 14 لاکھ روپے بینک بیلنس کے مالک اور 38 لاکھ کے مقروض ہیں، شہبازشریف حمزہ سپنگ ملز، حدیبیہ پیپرملز سمیت 5 ملوں میں شراکت دار بھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں محمد شہبازشریف نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کردی ہیں،

الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنے اثاثوں کی مالیت 15 کروڑ روپے ظاہر کی جب کہ بینک اکاونٹس میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 14 لاکھ روپے ظاہر کیے۔دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے مری ہال روڈ پر ایک کنال 9 مرلے کے گھر کی قیمت 34 ہزار روپے ظاہر کی جب کہ اسی مقام پر ایک بنگلہ نمبر 54 سی کی قیمت 27 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔ سابق وزیراعلی پنجاب نے شیخوپورہ میں 88 کنال زمین والدہ کی طرف سے تحفہ ظاہر کی جب کہ لاہور میں 568 کنال پر الگ الگ جائیدادیں والدہ کی طرف سے تحفہ ظاہر کیں۔ دستاویز کے مطابق شہباز شریف نے لندن میں تین الگ الگ جائیدادوں کی مجموعی قیمت 12 کروڑ 61 لاکھ روپے ظاہر کی اور اسی کے ساتھ انہوں نے حدیبیہ انجنئیرنگ ملز، حمزہ اسپننگ ملز اور حدیبیہ پیپر ملز میں شئیرز بھی ظاہر کئے۔دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے اپنی دو بیویاں نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کاغذات میں بیان کی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادہ حمزہ شہباز کے بھی اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں جن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز کے نام 155 کنال اراضی جبکہ ان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے،حمزہ شہبازشریف کا 43 لاکھ 70 ہزار 243 روپے کا بینک بیلنس ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فراہم کردہ اثاثہ جات کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کا 43 لاکھ 70 ہزار 243 روپے کا بینک بیلنس ہے اور وہ رمضان شوگر ملز سمیت 21 نجی ملز میں شئیر ہولڈر ہیں تاہم ان کے نام پر ذاتی کوئی گاڑی نہیں ہے۔کاغذات نامزدگی میں بتائی گئیں تفصیلات کے مطابق والد شہباز شریف کی طرح حمزہ شہباز نے بھی دو شادیاں کررکھی ہیں اور ان کی ایک اہلیہ کا نام رابعہ شہباز جب کہ دوسری کا نام مہرالنسا ہے۔

شہباز شریف نے کاغذات میں اپنی دونوں بیگمات نصرت بھٹو اور تہمینہ درانی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی ظاہر کی ہیں،میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اپنے شوہر سے بھی زیادہ امیر نکلی ہیں جن کے مجموعی اثاثوں کی قیمت 22کروڑ 56لاکھ ہے۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ نصرت شہباز کے ماڈل ٹاؤن میں 10 کنال کے گھر کی مالیت 12 کروڑ 87 لاکھ روپے ہے جب کہ ان کے مری ڈونگا گلی میں سوا 9 کنال کے نشاط لاج کی مالیت 5 کروڑ 78 لاکھ روپے ہے۔

نصرت شہباز قصور میں 809 کنال اراضی پر مشتمل 9 جائیدادوں کے شیئرز کی مالک ہونے کے ساتھ ساتھ قصور میں ان کی جائیدادوں کی مجموعی مالیت 26 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نصرت شہباز کے مختلف کمپنیوں میں 87 لاکھ روپے مالیت کے شیئرز، 17 لاکھ روپے کی جیولری اور 5 مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس میں ایک کروڑ 89 لاکھ روپے کا بیلنس ظاہر کیا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…