بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی جانب اہم قدم ، نیلم جہلم پاور پراجیکٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

20  جون‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ایک اور یونٹ نے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے ۔ یہ یونٹ 242اعشاریہ 25میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے اور یہ بجلی نیشنل گرڈ کو مہیا کی جارہی ہے ۔ مذکورہ یونٹ تعمیراتی معاہدے کی رُو سے ابتدائی طور پر اگلے تین روز اور اِس کے بعد مزید ایک ماہ تک اپنے ریلائی ایبلٹی پیریڈ میں رہے گا ۔

اور اِس دوران مسلسل پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق بجلی کی پیداوار جاری رکھے گا ۔قبل ازیں اِس یونٹ کو جس کا نام یونٹ نمبر4ہے ، اپریل کے مہینے میں آپریشنل کیا گیا تھا اور اِس یونٹ نے ٹیسٹ رن کے دوران نیشنل گرڈ کو 13 لاکھ یونٹ بجلی بھی فراہم کی تھی ۔ تاہم مختلف ٹیسٹ کے دوران اِس یونٹ میں معمولی نوعیت کے تکنیکی مسائل سامنے آئے ،جنہیں کنٹریکٹرنے دور کر دیا ہے اور اب یہ یونٹ اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کر رہا ہے ۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ (یونٹ نمبر3 )کا30 روزہ ریلائی ایبلٹی پیریڈ 18 مئی کو شروع ہوا تھا ،جو کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے ۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران اِس یونٹ نے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق مسلسل 242 اعشاریہ 25 میگاواٹ بجلی پیدا کی اور اِس دوران نیشنل گرڈ کو 20 کروڑ یونٹ سے زیادہ بجلی مہیا کی ۔ریلائی ایبلٹی پیریڈ کی تکمیل کے بعد تعمیراتی معاہدے کے تحت اِس یونٹ سے اب اگلے 10روز تک بجلی پیدا نہیں کی جائے گی اور اِس دوران یونٹ کو واپڈا کے حوالے کرنے سے پہلے اِس میں معمولی تکنیکی ایڈجسٹمنٹ کی جائیں گی ۔ بعد ازاں یہ یونٹ بھی 242 اعشاریہ 25 میگاواٹ بجلی مہیا کرے گا اور یوں تقریباً 10 روز کے بعد نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 484اعشاریہ 50 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی ۔یہ بات اہم ہے کہ میڈیا کی بعض رپورٹس کے برعکس نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے یونٹس ہدف کے مطابق مکمل ہونے کے بعد تعمیراتی معاہدے کے تحت مختلف ٹیسٹ کے مراحل سے گزر رہے ہیں ۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت 969میگاواٹ ہے ۔ اِس کے چار پیداواری یونٹ ہیں اور ہر یونٹ کی صلاحیت 242اعشاریہ 25میگاواٹ ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…