نہال ہاشمی کے بعد کیا اب سابق وزیر داخلہ احسن اقبال بھی توہین عدالت کیس میں جیل جانیوالے ہیں؟دھماکہ خیز خبر آگئی

20  جون‬‮  2018

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں احسن اقبال کے وکیل کی عدم موجودگی میں ویڈیو نہ چلانے کی استدعا مسترد کردی‘ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ویڈیو تمام چینلز پرچل چکی ہے پبلک پراپرٹی ہے دیکھنا چاہتے ہیں‘ آپ کے وکیل آئیں گے تو ویڈیو دوبارہ دیکھ لیں گے۔ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ میں احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت ہوئی۔

احسن اقبال عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے احسن اقبال کے وکیل کی عدم موجودگی میں ویڈیو نہ چلانے کی استدعا مسترد کردی۔ احسن اقبال نے استدعا کی کہ میرے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں آج ویڈیو مت چلائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ویڈیو تمام چینلز پر چل چکی ہے پبلک پراپرٹی ہے دیکھنا چاہتے ہیں آپ کے وکیل آئیں گے تو ویڈیو دوبارہ دیکھ لیں گے۔ جسٹس مظاہر اکبر علی نے کہا کہ پتہ تو چلے ویڈیو میں ایسا کیا ہے۔ عدالت میں احسن اقبال کی عدلیہ مخالف تقریر کی ویڈیو چلائی گئی عدالت نے استفسار کیا کہ احسن اقبال بتادیں امن خراب کرنے کی کوشش کس نے کی؟ احسن اقبال نے بتایا کہ بحیثیت قوم ہم سب اس ملک کا حصہ ہیں ایسا نہیں کہ پارلیمنٹ بری اور باقی ادارے اچھے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں وہ فارمولا بتا دیں جس کے تحت آپ نے یہ تقریر کی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نے استفسار کیا کہ آپ کا بیان کس فرد کے لئے یا ادارے کے لئے ہے؟ احسن اقبال نے بتایا کہ میرا بیان قانون پر منحصر ہے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے سنا تھا ایک مچھلی تالاب کو گندا کرتی ہے آپ کی منطق عجیب ہے۔ احسن اقبال نے بتایا کہ آپ کے پاس اختیار ہے کسی کو بھی قاتل کہہ سکتے ہیں۔ جسٹس مظاہر علی نے کہا کہ آپ غلط کہہ رہے ہیں عدالتیں قاتل کو ہی قاتل قرار دے سکتی ہیں۔ جسٹس مسعود جہانگیر نے سوال کیا کہ چیف جسٹس پاکستان نے آپ کو قاتل قرار دے دیا تھا؟ عدالت نے احسن اقبال توہین عدالت کیس کی سماعت 22جون تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…