طلال چوہدری کو عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیرن وائٹ کا قصہ لائیو شو میں چھیڑنا مہنگا پڑ گیا۔۔اس شخص سے تمہارا کیا تعلق ہے، تم کس کی اولاد ہو، ڈی این اے کرواتے ہیں؟فواد چوہدری نے لیگی رہنما کو منہ چھپانے لائق نہ چھوڑا

20  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چوہدری نے ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔یہ واقعہ نجی ٹی وی ’’جیو نیوز‘‘کے پروگرام’’کیپیٹل ٹاک‘‘ میں پیش آیا جس کے دوران پروگرام کے میزبان حامد میرمسلسل دونوں رہنمائوں کو روکتے رہے تاہم وہ نہیں رکے۔طلال چوہدری نے چیئرمین تحریک انصاف

کی مبینہ ناجائز بیٹی ٹیرن وائٹ کے حوالے سے جب بات شروع کی اور عمران خان اور ان کی مبینہ ناجائز بیٹی ٹیرن وائٹ کے ڈی این اے کروانے کا مطالبہ کیا تو فواد چوہدری نے بھی اس موقع پر نازیبا الفاظ اور غیر پارلیمانی گفتگو شروع کرتے ہوئے طلال چوہدری کو ناجائز قرار دیدیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ’بتائو فیصل آباد کے فاروق خان کے تم کیا لگتے ہو، وہ تمہارا کون ہے، اپنا بھی ڈی این اے کروائو، تم کس کی اولاد ہو‘۔ حامد میر اس موقع پر دونوں سیاستدانوں کو غیر پارلیمانی گفتگو کرنے سے روکتے رہے تاہم دونوں ان کی بات سنی ان سنی کرتے ہوئے مسلسل ایک دوسرے پر گھٹیا الزامات عائد کرتے رہے۔ اسی پروگرام میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کے رہنمائوں کی طرف سے نازیبا الفاظ کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں اپنے سیاسی قائدین کی وجہ سے یہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کو ایک دوسرے کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ یہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے درمیان یہ پہلا تلخ واقعہ نہیں۔اس سے قبل مختلف نجی پروگراموں میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے رہنمائوں کے درمیان نوک جھونک ہوتی رہی ہے جبکہ  نجی ٹی وی جیو نیوزکے  ہی پروگرام آپس کی بات میں پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے ن لیگ کے دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…