راولپنڈی کے حلقے این اے59میں چوہدری نثار اور تحریک انصاف کے غلام سرور خان میں کانٹے کا جوڑ،کس کو کتنے فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے؟ سروے میں حیرت انگیز دعویٰ کردیاگیا

15  جون‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی) راولپنڈی کے حلقے این اے59میں چوہدری نثار کو واضح برتری حاصل ہے۔ ٹیکسلا کے حلقے این اے 63 سے چوہدری نثار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار غلام سرور خان ہیں سروے کے مطابق اس حلقے سے چوہدری نثار کو 50 فیصد اور پی ٹی آئی کے امیدوار کو 46 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے جبکہ راولپنڈی کے حلقے این اے59میں چوہدری نثار کو واضح برتری حاصل ہے۔

دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے اپنی بیماری کا مقابلہ بڑی ہمت سے کیا ہے، دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی انہیں جلد سے جلد صحت یاب فرمائے۔ جمعہ کو چوہدری نثار علی خان نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ، چوہدری نثار نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے اپنی بیماری کا مقابلہ بڑی ہمت سے کیا ہے، انہوں نے دعا کر تے ہوئے کہا کہ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی انہیں جلد سے جلد صحت یاب فرمائے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی،نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی درخواست پر پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد کے خطیب مولانا احمد الرحمان نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرائی، انہوں نے دعا کے آغاز میں کہا کہ ’’آج رمضان المبارک کا آخری روزہ اور جمعۃ المبارک ہے، چوہدری نثار علی خان بھی یہاں موجود ہیں اور ان کی درخواست پر بیگم کلثوم نواز کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے تمام نمازی خصوصی طور پر دعا کریں، اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کرے، اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی سالمیت، استحکام ، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کیلئے بھی خصوصی دعا کرائی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…