چوہدری نثار کو منانے کی بہت کوشش کی اورپھر۔۔۔! خواجہ سعد رفیق نے بڑے فیصلے کا اعلان کردیا

  جمعرات‬‮ 14 جون‬‮ 2018  |  20:56

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تمام سزائیں نواز شریف کیلئے ہیں،ووٹ کوعزت دو کے بیانیے پر الیکشن لڑیں گے،عمران خان نے جمہوریت کو بہت نقصان پہنچایا لیکن اس کے باوجود ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض نہیں اٹھائے۔جوڈیشل کمپلیکس لاہور میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے طرز سیاست سے اختلاف ہے، لیکن سیاسی حیثیتمیں کسی پر اعتراض نہیں کرتے۔ عمران خان نے جمہوریت کو بہت نقصان پہنچایا لیکن اس کے

باوجود ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض نہیں اٹھائے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تمام سزائیں نواز شریف کیلئے ہیں۔ ووٹ کوعزت دو کے بیانیے پر الیکشن لڑیں گے۔ چوہدری نثار کو منانے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این اے 125 کو تقسیم کردیا گیا ہے۔ جن علاقوں میں انہوں نے ترقیاتی کام کرائے وہ اس حلقے کا حصہ نہیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں