ریحام کی کتاب میں کیا کچھ ہے، خود ہی سب کچھ بتا دیا تحریک انصاف اور عمران خان کی سِٹی گم ہو گئی ، تہلکہ خیز انکشافات

14  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ممکنہ کتاب کے مبینہ مسودے کے حوالےسے تحریک انصاف کے یا اس کے کسی ترجمان کے الزام میں صداقت نہیں، کتاب پر عوام کی تاحال دسترس نہیں، کتاب میں عمران خان اور تحریک انصاف سے منسلک جنسی ہراسانی واقعات کے حوالے سے مواد موجود ہے، ریحام کا بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے

چیئرمین عمران خان کی دوسری سابق اہلیہ ریحام خان نے بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کی ممکنہ کتاب میں عمرا ن خان اور تحریک انصاف سے منسلک جنسی ہراسانی واقعات کے حوالے سے مواد موجود ہے۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ ممکنہ کتاب کے مبینہ مسودے کے حوالے سے تحریک انصاف یا اس کے کسی ترجمان کے الزام میں صداقت نہیں کیونکہ کتاب تاحال عوام کی دسترس میں نہیں۔ ریحام خان نے اس موقع پر میڈیا سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا بھر کے سامنے برے کردار کی عورت کے طور پر پیش کیا گیا جبکہ ان کی بیٹی کے حوالے سے بھی نازیبا کلمات کہے گئے۔ ریحام خان کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھ پر فیملی اور حلقہ احبا ب کی جانب سے کتاب کی جلد اشاعت کے حوالے سے دباؤ ہے ،اب تک میری جانب سے کتاب سے منسوب اقتباس منظرعام پر نہیں لایا گیا جبکہ کتاب کو انتخابات سے منسلک کرنے میں کوئی مخفی چیز نہیں ، ریحام خان نے کتاب کی تدوین و ترتیب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے کتاب کو مرتب کرنے میں کافی عرصہ لگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی غیر معمولی طور پر لیکن معیار کے مطابق گزاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی کچھ واقعات سے دلچسپ کہانی بن گئی جس میں پہلی شادی، ، بچوں کی پرورش ، دھمکی آمیز صورتحال سے نبرد آزما ہونا شامل ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…