نگران سیٹ اپ انتخابات کروائے ،حکمرانی، پارٹی بازی اور سیاست نہ کرے،تحریک انصاف مشتعل، انتباہ کردیا

13  جون‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) نگران سیٹ اپ انتخابات کروائے ،حکمرانی، پارٹی بازی اور سیاست نہ کرے،نگران وزیر نے جس طرح بجلی کا دفاع کیا ایسے محسوس ہوا شہباز شریف بول رہے ہیں۔بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف سینئر نائب صدر ڈاکٹربابر اعوان نے کہا کہ نگران وزیر نے جس طرح بجلی کا دفاع کیا ایسے محسوس ہوا شہبازشریف بول رہے ہیں۔

جن کا بجلی سے کوئی کام ہی نہیں ہے وہ بھی ان کا دفاع کر رہے ہیں کے بجلی بہت ہے۔ بتائیں شہباز شریف یا ان کی حکومت یا نگران حکومت بجلی کو کس شاپر میں ڈال کر گھوم رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں دھاندلی کے لئے ڈی پی او، سی پی او، آر پی او، ای ٹی اور اور ڈی ایچ او بیٹھے ہوئے ہیں تو وہ کیسی آزاد اور خودمختار ہو سکتے ہیں۔نادرا کا چیئرمین کہاں سے اٹھایا گیا، کہاں کہاں سے ہوتا ہوا یہاں پہنچایا گیا۔ نادرا نے ہی تو ساری معلومات دینی ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اطلاع یہ ہے کہ نون لیگ کو انفارمیشن لیک کی جا رہی ہے ایک سویلین انٹیلی جنس ایجنسی ہے وہاں پر بھی الیکشن سیل بنا ہوا ہے۔اور الیکشن سیل جب بھی بنتا ہے تو اس کا مطلب ایک ہی ہوتا ہے۔ انشاء اللہ عوام اس کو ناکام بنائیں گے۔ڈاکٹر بابر اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے تو اداروں کے نام لیئے ہیں ۔نواز شریف بھی ہمت کریں اور نام بتائیں وہ کسے خلائی مخلوق کہتے ہیں ۔ شہباز شریف بھی لوگوں کو افسانے سنانے کے بجائے ہمت کریں نام لیں کس ادارے پر انہیں شکوک و شبہات ہیں۔  نگران سیٹ اپ انتخابات کروائے ،حکمرانی، پارٹی بازی اور سیاست نہ کرے،نگران وزیر نے جس طرح بجلی کا دفاع کیا ایسے محسوس ہوا شہباز شریف بول رہے ہیں۔بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف سینئر نائب صدر ڈاکٹربابر اعوان نے کہا کہ نگران وزیر نے جس طرح بجلی کا دفاع کیا ایسے محسوس ہوا شہبازشریف بول رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…