تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم ۔ 21 مقدمات میں نامزد ملزم کو ٹکٹ جاری ایک ٹکٹ کی قیمت کتنے کروڑروپے وصول کی گئی؟اٹلی میں کس نے کس کیلئے بکنگ کرائی اندرونی کہانی بے نقاب،گجرات کے امیدوارنے ڈرٹی پالیٹکس سے پردہ اٹھادیا‎

13  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر سیاسی ، صحافی و عوامی حلقوں کی جانب سے شدید حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں پارٹی کے اندر سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور کئی اہم رہنمائوں سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے بنی گالہ کا گھیرائو کرتے ہوئے عمران خان کی رہائش گاہ جانیوالے تمام راستوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے دھرنا بھی دیا ہے۔

تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم میں کئی ایسے امیدواروں کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے جن کی شہرت ٹھیک نہیں۔ ایسے ہی ایک امیدوار ارشد ککو کو منڈی بہاؤالدین سے انتخابی میدان میں اپنا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد ککو دو درجن سے زائد مقدمات میں نامزد ملزم ہے۔ رشد ککو کو منڈی بہاوالدین سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 65 سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ ان کے خلاف تھانہ صدر منڈی بہاؤالدین اور تھانہ سول لائن میں 21 مقدمات درج ہیں۔پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ارشد ککو کو قتل ، اسلحہ اسمگلنگ ، زمینوں پر قبضے اور دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے ۔دوسری جانب پارٹی کارکنوں نے ملزم کو ٹکٹ جاری کرنے پر پارلیمانی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ارشد ککو سے فوری ٹکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب انتخابی سیاست کو مد نظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے جو اب اس کے گلے پڑتے نظر آرہی ہے ۔ ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے تحریک انصاف نے کئی صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں سے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہیں کیا جس پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ گجرات کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 68سے ٹکٹ کیلئے درخواست دینے والے دانیال ملک بھی انہی افراد میں شامل ہیں جنہوں نے گجرات سے تحریک انصاف کے

امیدوار نہ کھڑے کئے جانے اور ٹکٹ نہ دئیے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے علیم خان کی کارستانی قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنی اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں دانیال ملک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کی جانب سے گجرات سے الیکشن لڑنے کے خواہش مند افراد سے درخواستیں طلب کی گئیں جس پر سب نے اپنی درخواستیں بمع پیسوں کے جمع کروا دی۔

ہمیں کہا گیا کہ سیکرٹریٹ میں آکر انٹرویو دیں، ہم نے انٹرویو بھی دے دئیے۔ اس موقع پر دانیال ملک نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں علیم خان کی طرف سے کہا گیا تھا کہ پارلیمانی بورڈ ممبران جن تین افراد کو شارٹ لسٹ کرینگے ان کے انٹرویو عمران خان کرینگے اور وہی ٹکٹ جاری کرینگے۔ مگر عمران خان نے کسی کا انٹرویو نہیں لیا۔ دانیال ملک کا کہنا تھا کہ 55سال سے زائد عمر کے

افراد کو سلیکٹ کر لیا گیا جن سے چلا جاتا نہیں وہ کیا تبدیلی لائیں گے، جو صبح نیند سے بیدار نہیں ہو سکتے وہ کیا تبدیلی لائیں گے۔ علیم خان نے یوتھ کو دفن کر دیا، نوجوانوں کا سیاسی قتل کر دیا گیا ہے۔ این اے 68سے الیکشن لڑ کر دکھائو ذرا تمہیں پتہ چلے، گجرات میں برادری ازم سے لوگ جڑے ہوئے ہیں اور آپ لوگوں نے ہمیں ٹرالی کے پیچھے بٹھا دیا ، اس موقع پر دانیال ملک نے

علیم خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ہوتے کون ہو ہمارا فیصلہ کرنے والے ، ہم نے آپ لوگوں کو پیسے دئیے ہوئے ہیں۔ ہمارا حق تھا کہ ہماری درخواست عمران خان کےپاس جاتی ، خان صاحب انٹرویو کرتے ، ان میں سے ایک آدمی سلیکٹ کر لیتے، چلیں مجھے نہ دیتے ٹکٹ کسی اور کو دے دیتے، کم سے کم سلیکٹ تو کرتے، پیسے لیکر لیگل کرپشن کر لی آپ لوگوں نے ،

ویسے ہی کہہ دیتے کہ پارٹی کو فنڈ دو ہم دے دیتے، دانیال ملک نے اس موقع پر علیم خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان آپ جو خان صاحب کے رائٹ لیفٹ بیٹھے ہوئے ہوآپ پارٹی کو زیادہ نقصان پہنچا رہے ہو، آپ کے ق لیگ کے لوگوں کے ساتھ پرسنل لنکس ہیں، بزنس لنکس ہیں، ق لیگ میں میرا سارا خاندان بیٹھا ہوا ہے، انہوں نے مجھے پہلے کہا تھا

کہ بیٹا ادھر آجائو ، عزت اسی میں ہے۔ میں نے کہا کہ نہیں تبدیلی آرہی ہے، تبدیلی لیکر آتے ہیں، کیا اب تم تبدیلی لیکر آرہے ہو، خاک تبدیلی لیکر آرہے ہو آپ، علیم خان آپ پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہو، مجھے پتہ ہے سب کون اٹلی جا رہا ہے، کس نے کسی کو فلیٹ لیکر دیا ہوا ہے، ساری تفصیلات میرے پاس موجود ہیں آپ لوگوں کی، لیکن میں صرف خان صاحب کی وجہ سے چپ بیٹھا ہوا ہوں

کہ وہ حق اور سچ کی بات کر رہے ہیں، آپ نے پہلے اپنے بندے سلیکٹ کر لئے تھے ان کو آپ نے ٹکٹوں سے نواز دیا ہے، یوتھ کو تو آپ نے پانچ فیصد بھی ٹکٹیں نہیں دیں، چوہدری افضل گوندل گجرات سے ہیں جو ایک ایماندار شخص ہے اس کو آپ نے ٹکٹ ہی نہیں دی، این اے 68کا ٹکٹ مجھے بے شک نہ دیتے کسی اور کو دے دیتے، ایک ٹکٹ رو دھو کر زبیر ٹانڈا کو دیدی اور وہاں بھی

ق لیگ کا امیدوار کھڑا کروا دیا گیا۔ ہمیں یہ سب پتہ ہے کہ آپ کیا کر رہے ہیں، علیم خان آپ عمران خان کو مس گائیڈ کر رہے ہیں ، ہمیں ٹکٹ چاہئے این اے 68کی، این اے 69کی ٹکٹ، پی پی 30کی بھی ٹکٹ چاہئے اور اگر ایسا نہ ہوا تو ہم آپ کے خلاف دھرنا دینگے، بنی گالہ میں دینگے۔ دانیال ملک کا کہنا تھا کہ شیخ وقار غریب کا آپ نے انٹرویو کیا، خود موبائل فونز پر لگے رہے

اور شیخ وقار کو بے عزت کر دیا، دس سال سے وہ پی ٹی آئی میں دھکے کھا رہاہے، پیسے لگا رہا ہے اپنی جیب سے، خان صاحب کیلئے جان دینے کیلئے تیار ہے، آپ نے سارے گجرات کو ٹریکٹر کے پیچھے ٹرالی میں بٹھا دیا، چیف منسٹر کے خواب دیکھنا چھوڑ دو، تم ایک گھر نہیں چلا سکتےپنجاب کیا خاک چلائو گے۔ ہمیں کہا گیا ہے کہ ق لیگ کو ووٹ ڈال دو، کیوں ڈالیں ق لیگ کو ووٹ۔

دانیال ملک کا کہنا تھا کہ ہمارا سیاسی قتل کیا گیا ہے اور میں اس کیلئے آواز اٹھائوں گا اور جتنے بھی امیدوار ہیں وہ میرے ساتھ ہیں۔ دانیال ملک کا کہنا تھا کہ اگر میں بھی دو کروڑ روپے تمہیں دیتا تو مجھے بھی ٹکٹ دے دیتے تم ، میں نے کیونکہ پیسے دینے نہیںکیونکہ میں نے زندگی میں نہ رشوت دی ہے اور نہ لی ہے ، میں بھی یہ کہتا کہ میں پیسے دیتا ہوں دو ، تین کروڑ روپے تو تم نے مجھے بھی ٹکٹ دے دینا تھا،

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…