تحریک لبیک نے الیکشن 2018ء کے حوالے سے اپنا پارٹی منشور جاری کر دیا

  بدھ‬‮ 13 جون‬‮ 2018  |  16:43

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک نے الیکشن 2018ء کے حوالے سے اپنا پارٹی منشور جاری کر دیا ہے جس میں لوگوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا ، زکوۃ و عشر کا نظام رائج کرنا ،مخلوط تعلیمی نظام ختم کر کے الگ الگ تعلیمی نظام لانا اولین ترجیح ہے سبزہ زار میں تحریک لبیک پاکستان کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر افضل قادری نے کہا کہ انہوں نے ایسا منشور پیش کیا کہ جس سے دنیا اور آخرت سنورے۔انہوں نے کہا کہ اندرونی و بیرونی اسلام دشمن قوتوں کی مداخلت کو روکیں گے، لوگوں کی بنیادی ضروریات

پوری کرنا زکوۃ و عشر کا نظام رائج کرنا ،مخلوط تعلیمی نظام ختم کر کے الگ الگ تعلیمی نظام لانا اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ میٹرک تک یکساں تعلیمی نظام لانا، قرضہ نہ لینا، تجارت کو عام کرنا، سود کو ختم کرنا احتساب کا نظام دور فاروقی کے طرز پر بنائیں گے۔ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ انہیں پورے ملک سے کثیر تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی جس کا فیصلہ جلد کر لیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں