پاکستان کا ایسا حلقہ جہاں پیپلزپارٹی کا ایک سال قبل وفات پانیوالا امیدوار الیکشن لڑے گا، ایسا کام ہو گیا کہ جان کر آپ بھی اپنا سر پیٹ لیں گے

13  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں عام انتخابات کا بِگل بجتے ہی سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل شروع کیا جس میں سب سے پہلے تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو فائنل کرتے ہوئے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی جس میں کئی غلطیاں بھی سامنے آئیں ، تحریک انصاف نے ن لیگ کی سابق ایم پی اے

جس نے ٹکٹ کیلئے درخواست ہی نہیں دی تھی اس کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا تھا جبکہ ن لیگ کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی احتجاج سامنے آیا اور کئی خواتین نے اس حوالے سے قیادت پر سنگین الزامات عائد کئے مگر اب پیپلزپارٹی کی جانب سے صوبائی حلقوں کے ٹکٹوں کیلئے امیدواروں کی فہرست میں بھی ایسی ہی ایک غلطی سامنے آئی ہے جس نے ہر کسی کو دنگ کر رکے رکھ دیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری امیدواوں کی فہرست میں ایک سال قبل فوت ہو جانے والے میر جام بجار خان جوکیو کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ میر جام بجار خان جوکیو کے بیٹے اویس جوکیو نے ٹکٹ کیلئے درخواست دی تھی۔ میر جام بجار خان جوکیو 85سال کی عمر میں اپنے آبائی علاقے جام گوٹھ میں ایک سال قبل وفات پا گئے تھے جن کی تدفین تاریخی قبرستان چوکنڈی قبرستان میں کی گئی تھی جبکہ ان کے جنازے میں سندھ اور بلوچستان کے صف اول کے سیاستدانوں نے شرکت کی تھی جن میں سردار عطا اللہ مینگل اور ان کے صاحبزادے، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل ، اس وقت کے رکن صوبائی اسمبلی ساجد جوکیو ، حاجی شفیع جاموٹ ، صادق میمن ، ٹھٹھہ کی شیرازی برادری کے رکن اور اس وقت کے ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی اور سید شفقت علی شاہ شیرازی شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…