دھرنے کی عادت عمران خان نے ہی ڈالی ،تحریک انصاف کی خواتین کارکنوں کاٹکٹیں نہ ملنے پر عید کے دن بنی گالہ میں دھرنا دینے کا اعلان

12  جون‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی خواتین نے بھی ٹکٹوں کی تقسیم اور مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست کو غیر منصفانہ قرار دیدیا ، پی ٹی آئی کی خواتین نے فیصلے کے خلاف بنی گالہ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی خواتین نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹکٹوں کیلئے فیس جمع کرائی ، ہمارے انٹر ویو ہی نہیں لئے گے اور ٹکٹ کی دوڑ سے باہر کر دیا گیا ۔

سکول میں بھی امتحان ہوتا ہے اور اس کے بعد نتیجے کا اعلان کیا جاتا ہے ۔ نہ صرف ٹکٹوں کی تقسیم بلکہ مخصوص نشستوں میں بھی انصاف نہیں کیا گیا ۔ فاطمہ چدھڑ نے کہاکہ جب عمرا ن خان پر برا وقت آیا تو منزہ حسن نے کہا کہ میں تو امریکہ چلی جاؤں گی اور آرام سے زندگی بسر کروں گی اور جب پارٹی کی مقبولیت دیکھی تو یہیں رہ گئیں ۔ منزہ حسن اور شیریں مزاری پانچ سال اسمبلی میں رہ چکی ہیں انہیں پھر فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ ہم تیرہ سال سے پارٹی کے ساتھ ہیں اور ہر کڑے وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ہے ۔ہمیں عید الفطر پر بھی بنی گالہ کے باہر سڑک پر بیٹھ کر دھرنا دینا پڑا تو دیں گی کیونکہ ہمیں دھرنے کی عادت عمران خان نے ہی ڈالی ہے ۔دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں جان بوجھ کر کبھی بھی اپنے کسی دیرینہ اور وفادار کارکن سے ناانصافی نہیں کروں گا، ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنان اپنی شکایات بھیجیں میں بذات خود ہر درخواست کا جائزہ لوں گا ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کے دیرینہ کارکنان کیلئے میرا پیغام ہے کہ اگر آپ میں سے کوئی سمجھتا ہے۔ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران اسے نظر انداز کیا گیا یا اس سے ناانصافی کی گئی تو وہ تحریک انصاف کے مرکزی دفتر کے پتے پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ارشد داد کو اپنی درخواست بھیجے۔عمران خان نے کہا کہ کارکنان اپنی شکایات بھیجیں میں بذات خود ہر درخواست کا جائزہ لوں گا اور اس کے مطابق کارروائی کروں گا، میں جان بوجھ کر کبھی بھی اپنے دیرینہ اور وفادار کارکنان میں سے کسی سے ناانصافی نہیں کروں گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…