(ن) لیگ کا نثار کو کمر توڑ جھٹکا، شریف خاندان کے انتہائی قریبی سمجھے جانیوالے نے چکری کے چوہدری کو نئی مشکل میں ڈال دیا

12  جون‬‮  2018

لاہور(ویب ڈیسک) چوہدری نثارآزاد الیکشن لڑیں ،،مسلم لیگ ن بھر پور مقابلہ کرے گی، کوئی بھی پارٹی سے بالاتر نہیں، اگر شریف خاندان کے افراد ٹکٹس کیلئے پارلیمانی بورڈ میں پیش ہو سکتے ہیں تو چوہدری نثار کیوں نہیں، رانا ثنا اللہ نے چوہدری نثار کے خلاف مسلم لیگ ن کے امیدواراتارنے اور جم کر انتخابی مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر قانون و

رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ چوہدری نثار خود کوپارٹی سے بالا تر سمجھتے ہیں لیکن،کوئی پارٹی سے بالا تر نہیں ہے،،چوہدری نثار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں ،،مسلم لیگ ن جم کر انکا مقابلہ کرے گی۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار جب پارٹی میں تھے یا اب بھی ہیں تو انہوں نے ہمیشہ خود کو پارٹی سے بالا تر سمجھا ہے انکا کہنا ہے کہ کوئی بھی پارٹی پالیسی سے بالاتر نہیں ہے ۔بڑے بڑے لیڈران حتیٰ کے شریف خاندان بھی پارلیمانی بورڈ میں پیش ہوا اور ٹکٹ کی درخواست دی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ اس صورتحال میں چوہدری نثار کی وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن ان کے سامنے اپنا امیدوار کھڑا نہ کرے یا انکا ویسے مقابلہ نہ کرے تو رانا ثنا اللہ نے اس امکان کو یکسر مسترد کر دیا۔انکا کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ ایسا نہیں چاہے گا۔اس کے علاوہ انکا کہنا تھا اگر چوہدری نثار نے فیصلہ کر لیا ہے تو ہم بھی ان کے خلاف جم کر انتخابی لڑائی لڑیں گے۔واضح رہے کہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 راولپنڈی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 10 اور 12 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔انہوں نے یہ کاغذات آزاد امیدوار کی حیثیت سے جمع کروائے ہیں کیونکہ وہ ایک روز قبل ہی مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کر چکے تھے انکا کہنا تھا کہ مجھے ٹکٹ نہ دینے کا بہانہ بنانے کیلئے مضحکہ خیزڈرامے کیے جارہے ہیں۔پہلے بھی کہہ چکاہوں کہ نہ ان کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور،نہ ہی محتاج ہوں۔انہوں نے کہاکہ جاتی امراء والوں کوکہتا ہوں کہ ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ بنوائیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…