’’تحریک انصاف ڈاکٹر عامر لیاقت کو ٹکٹ نہیں دے رہی تھی، ڈاکٹر عامر لیاقت نے بلیک میل کرکے ٹکٹ لیا‘‘ عامر لیاقت نے کیا دھمکی دی تھی؟ عارف نظامی کا حیرت انگیز انکشاف

11  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی عارف نظامی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر تحریک انصاف نے 45 فیصد ٹکٹ الیکٹ ایبلز کو دیے ہیں تو حیرانی کی بات نہیں ہے، تحریک انصاف والے پچھلے ایک سال سے کوشش کر رہے تھے کہ وہ جیتنے والے امیدواروں کو سامنے لے کر آئیں،

سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ ان کی لسٹ اتنی لمبی ہے کہ اگر میں یہاں پڑھوں تو پروگرام کا وقت ہی ختم ہو جائے، انہوں نے کہا کہ ان میں زیادہ تر لوگ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ہیں، ان میں کچھ پیپلز پارٹی اور کچھ آزاد ارکان بھی ہیں، بعض معاملات میں انتہائی دیدہ دلیری دکھائی گئی جس طرح خسرو بختیار نے پہلے جنوبی صوبہ محاذ بنایا اور عمران خان نے اس پر وعدہ کیا کہ سو دن میں اس پر ہم کچھ نہ کچھ فیصلہ کر لیں گے، اس طرح خسرو بختیار نے ایک گروپ بنایا اور اسے تحریک انصاف میں ضم کر دیا، سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے تو بلیک میل کرکے ٹکٹ لیا، ایک طرف وہ پی ٹی آئی کو برا بھلا کہتے رہیں کہ اگر انہوں نے ٹکٹ نہ دیا تو میں یہ کر دوں گا وہ کردوں گا، تحریک انصاف میں جس طرح ٹکٹوں کی تقسیم ہوئی اور اس پر پارٹی کے اندر اور باہر جو احتجاج ہو رہا ہے اس سے ایک بات تو بالکل واضح ہو جاتی ہے کہ عمران خان یا ان کی پارٹی وزارتِ عظمیٰ کا تاج پہننے کے لیے اتنی بے تاب ہے کہ انہوں نے دوسری جماعتوں سے کوئی مختلف کام نہیں کیا۔  تحریک انصاف والے پچھلے ایک سال سے کوشش کر رہے تھے کہ وہ جیتنے والے امیدواروں کو سامنے لے کر آئیں، سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ ان کی لسٹ اتنی لمبی ہے کہ اگر میں یہاں پڑھوں تو پروگرام کا وقت ہی ختم ہو جائے، انہوں نے کہا کہ ان میں زیادہ تر لوگ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ہیں، ان میں کچھ پیپلز پارٹی اور کچھ آزاد ارکان بھی ہیں

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…