ن لیگ کا کونسا رہنما ریحام خان کی کس کام کیلئے منتیں کرتا رہا مگر وہ نہ مانیں ریحام خان کا ایسا تہلکہ خیز انکشاف کہ عمران خان بھی دنگ رہ جائینگے

11  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے مبینہ مسودے کو لیکر پاکستان میں ہنگامہ برپا ہو چکا ہے اور تحریک انصاف کی جانب سے ریحام خان کی کتاب کے پیچھے ن لیگ کا ہاتھ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے اب ریحام خان کا بھی موقف سامنے آگیا ہے اور انہوں نے تحریک انصاف کے

تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں یہ کتاب کسی کے کہنے پر نہیں لکھ رہی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے کسی بھی بڑے رہنما نے مجھے کبھی بھی کوئی پریس کانفرنس تو کیا ایک بیان تک دینے کو نہیں کہا۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ ابھی میں نے کتاب لکھنے کا ارادہ بھی نہیں کیا تھا اور اس حوالے سے چہ میگوئیاں سامنے آنے لگ گئیں تھیں ، انہوں نے بتایا کہ ایک دن وہ ایک آفس گئیں جہاں ن لیگ کے سینئر رہنما موجود تھے جنہوں نے مجھے دیکھا تو میرے پاس آئے اور کہا ریحام خان آپ کسی کے خلاف چاہے جو بھی بولیں لیکن عمران خان کے خلاف کچھ نہ بولیں۔جو کچھ بھی ہوا وہ آپ بھول جائیں۔تو مجھے بہت حیرانی ہوئی کہ مسلم لیگ ن کے رہنما یہ کہہ رہے ہیں۔اور پھر جب میں نے کتاب لکھنے کا اعلان کیا تو مجھے ان کی کال آئی اور کہا کہ آپ اس کتاب میں عمران خان سے متعلق کچھ نہ لکھیں۔تو میں نے وہاں موجود لوگوں کو بتایا کہ دیکھیں یہ ہے مسلم لیگ ن جو مجھے عمران خان کے خلاف بولنے سے منع کر رہی ہے۔واضح رہے کہ ریحام خان نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں انہوں نے اپنی دونوں شادیوں کی ناکامی کی وجوہات بیان کرتے ہوئے عمران خان سے شادی سے لے کر طلاق تک کے واقعات کا تفصیلی ذکر کیا گیاہے۔اس کے علاوہ کتاب میں پارٹی کے چند اندورنی معاملات ،عمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری،مراد سعید اور عندلیب عباس سے متعلق بھی اس کتاب میں اہم انکشافات کئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…